امریکہ میں ایک اورسیاہ فام کی ہلاکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

امریکہ میں ایک اورسیاہ فام کی ہلاکت

نیویارک
یو این آئی
امریکہ میں ایک بار پھر سیاہ فارم شخص کے ساتھ پولیس کی زیادتی کے معاملے میں زبردست مظاہرہ ہونے کی خبر ہے۔ یہ معاملہ جولائی میں ایک پولیس عہدیدار کے ایک نہتے سیاہ فام نوجوان ایرک گارنر کا گلا دبانے سے ہونے والی موت سے متعلق ہے ۔ خاطی پولیس عہدیدار کو نیویارک کی ایک گرانڈ جیوی کی طرف سے آج بے قصور قرار دینے کی وجہ سے نیویارک میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام ہوگئی اور زبردست افراتفری پھیل گئی ۔ صدر بارک اوباما نے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گرانڈ جیوری کی طرف سے ایک بار پھر ایسا فیصلہ آنا جس سے ملک کے اقلیتی سیاہ فام طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ واقعی سنجیدگی سے غور کرنے کا موضوع ہے ۔ اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ امن و قانون کی ذمہ داری جن لوگوں پر ہے وہ اپنے فرض کی ادائیگی صحیح طریقے پر نہیں کررہے ہیں ۔ اگرچہ آج ہونے والا مظاہرہ پرامن تھا لیکن مظاہرین کے سڑکوں پر لیٹ جانے کی وجہ سے گرانڈ سنٹرل ٹرمنل ، ٹائمس اسکوائر اور راک پلیر سنٹر میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوگئی ۔ نیویارک کے علاوہ واشنگٹن ، اوکلاہاما اور کیلی فورنیا میں بھی مظاہرے ہونے کی خبر ہے ۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ نعش کے جائزہ لینے کے دوران یہ پایا گیا کہ گارنر کو پولیس نے گرفتار کرتے وقت اس کا گلا اتنا زور سے دبایا کہ اس کی دم گھنٹے سے موت ہوگئی جب کہ عدالت نے اس کے لئے ذمہ دار مانے جانے والے سفید فام پولیس آفیسر پر الزام طے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگرچہ پولیس محکمہ کے ضابطوں کے مطابق کسی بھی پولیس عہدیدار کو کسی کو بھی گرفتار کرتے وقت گلادبانے کا اختیار نہیں ہے۔ گارنر کے خاندان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے حیران ہیں کہ جیوری نے سانحہ کا ویڈیو کلپ کو نظر انداز کردیا جس سے پولیس آفیسر کو گارنر کا گلا دباتے ہوئے صاف دیکھا جارہا ہے ۔ امریکہ میں تقریباً دو ہفتہ کے اندر یہ دوسر ا معاملہ ہے جب کسی سیاہ فام شخص کی موت کے معاملے میں جیوری نے الزام طے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قبل ازیں فرگوسن میں سیاہ فام لڑکے مائکل براؤن کو گولی مارے جانے کے ملزم پولیس آفیسر ڈیرین ولسن کو بھی عدالت سے بری کردیا تھا جس کی مخالفت میں امریکہ کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ گارنر کو نیویارک کے اسٹیشن آئیلیند سے مبینہ طور پر ایسی سگریٹ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر ٹیکس نہیں چپکایا گیات ھا ۔ گرفتاری سے متعلق ویڈیو میں صاف دکھایا گیا ہے کہ 43سالہ گارنر کو جب پولیس نے پکڑا تھا تو وہ زور زور سے یہ کہتے ہوئے چلا رہا تھا کہ مجھے چھوڑ دو ، میرا دم گھٹ رہا ہے ۔

Another unarmed black man shot dead by US police

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں