یوکرین بحران - پاکستان سے روس کی مذمت کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

یوکرین بحران - پاکستان سے روس کی مذمت کا مطالبہ

اسلام آباد
آئی اے این ایس
یوروپی یونین (ای یو) کے سفیر لارس گنا روائج مارک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین پر روس کی کارروائی کی مذمت کرے ۔ میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف ہونے والی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کرے ، میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی بشرطیکہ وہ ای یو کے تئیں حقیقی خیر سگالی کا خواہاں ہے ۔ سفیر وائج مارک نے یہ بات قومی اسمبلی کی غیر ملکی امور کی کمیٹی اسلام آباد میں بتائی ۔ سردار اویس خان لغار کی قیادت میں جو چیر مین خارجی امور کمیٹی ہیں ، نے ای یو سفیر کو پاکستان اور28رکنی یوروپی بلاک کے درمیان روابط کا موقف پیش کرنے دعوت دی ہے اور کس طرح تعلقات کو آگے بڑھایاجاسکتا ہے ۔ یہ بیان پاکستان، روس کے درمیان کئی دہوں تک کشیدگی اور عدم اعتماد کے بعد ان کو مستحکم بنانے کے درمیان آیا ہے۔دونوں ممالک نومبر می ں ایک معاہدہ پر دستخط کئے تاکہ فوجی تعلقات کو مستحکم کیاجائے ۔ حکومت کا یہ خیال ہے کہ ماسکو ، یوکرین کے تعلق سے یوکرین بحران پر محتاط موقف اختیار کرے اور روس کی مذمت سے گریز کیا جائے ۔ وائج مارک نے وضاحت کی کہ ان کے ریمارکس کا مقصد پاکستان سے یہ کہنا نہیں ہے کہ وہ روس کے ساتھ روابط میں سخت اقدامات کرے بلکہ یوروپ میں اس ملک کے تعلق سے جو حساسیت کی تشویش پائی جاتی ہے اس پر توجہ کرنا ہوگا ۔ ای یو، پاکستان کا برسوں سے اہم تجارتی اور ترقیاتی شراکت دار ہے۔ اس کے ساتھ باہمی اور کئی شعبوں میں تعاون یوروپی یونین اور اس کے ممبر ملکوں سے سالانہ 7ملین امریکی ڈالرس600ملین یورو حاصل ہورہے ہیں ۔

EU wants Pakistan to condemn Russian role in Ukraine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں