ایبولا وائرس کے تدارک کے لئے اقوام متحدہ کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-11

ایبولا وائرس کے تدارک کے لئے اقوام متحدہ کے اقدامات

اقوا م متحدہ
یو این آئی
اقوام متحدہ نے آج کہا ہے کہ جنوری کے اواخر تک گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں ایبولا وائرس میں مبتلا افراد کے طبی مراکز می سہولیات کو مزید بہتر بنادیاجائے گا ۔ اقوام متحدہ کے ایبولا وائرس سے نمٹنے کے خصوصی یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ نابرو نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ ان سہولیات کو مزید موثر بنانے کامقصد ان ممالک میں اس وبا پر کنٹرول پانا ہے ۔ ایبولا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔ جبکہ سیر الیون میں اس وائرس کے مزید کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں اور اس ملک و اس سے متصل لائبیریا میں اس مہلک مرض میں مبتلا مریضوں میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں