کیلاش ستیارتھی اور ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-11

کیلاش ستیارتھی اور ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام

اوسلو(ناورے)
پی ٹی آئی
ہندستان کے کیلاش ستیارتھی اور پاکستان کی نوجوان لڑکی ملالہ یوسف زنئی کو آج یہاں سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں نوبل انعام 2014مشترکہ طور پر عطا کی اگیا ۔ بر صغیر میں بچوں کے حقوق کے لئے ان دونوں شخصیتوں کی جدو جہد کے اعتراف کے طور پر یہ انعام دیا گیا ہے ۔17سالہ ملالہ یوسف زئی نوبل انعام حاصل کرنے والی، اب تک کی سب سے کم عمر فرد ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ بر صغیر میں لاکھوں بچے اپنے بچپن اور تعلیم سے محروم ہیں۔ انعام عطا کرنے کی تقریب سے قبل ناورے کی نوبل کمیٹی کے صدر ٹارب جارن جاگلینڈ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’ستیارتھی اور یوسف زئی ، بعینہ وہی افراد ہیں جنہیں الفریڈ نوبل نے اپنے وصیت نامہ میں ’’امن کے چیمپئنس‘‘ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک نوجوان لڑکی ارو ایک قدرے معمر شخص نے جو بالترتیب پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں ، ایک مسلمان ہے اور دوسرا ہندو ہے ، دونوں ہی عالمی تقاضوں یعنی مزید اتحاد اقوام کے مابین بھائی چارہ کی علامت ہیں۔
یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ60سالہ ستیارتھی نے جو ایک الیکٹریکل انجینئر تھے بچوں کو جبری مزدوری سے بچانے اور ان بچوں کی ناجائز تجارت کے خاتمہ کے لئے ایک غیر سرکاری تنظیم کی ذمہ داری سنبھالنے پر اپنی ملازمت ترک کردی تھی ۔17سالہ ملالہ یوسف زئی 2سال قبل طالبان کے قاتلانہ حملہ میں بچ گئیں ۔ انہوں نے پورے عزم و ہمت کے ساتھ لڑکیوں کے لئے تعلیم کی وکالت کی ہے ۔ ہندوستان کے کیلاش سیتارتھی اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام کمیٹی نے اس باوقار ایوارڈ کے لئے گزشتہ10اکتوبر کو نامزد کیا تھا۔ سیتارتھی اور ملالہ یوسف زئی نے آج نوبل میڈل حاصل کیا جو18قیراط کی سبز گولڈ پلیٹ سے مزین 24قیراط کے سونے سے بنایا گیا ہے ۔ اس میڈل کا وزن لگ بھگ175گرام ہے۔ انعام کی رقم11لاکھ ڈالر، دونوں انعام یافتگان نے مساوی طو رپر حاصل کریں گے۔ جاگلینڈ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کوئی بھی مذہب، تشدد اور استبداد کو جائز قرار نہیں دے سکتا ۔ اسلام، عیسائیت ، یہودیت ہندو ازم اور بدھ ازم ، زندگی کا تحفظ کرتے ہیں ، اور زندگیاں لینے کے لئے اور جانیں لینے کے لئے مذاہب کا استعمال نہیں کیاجاسکتا ۔ مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے جاگلینڈ نے کہا کہ’’جن دو شخصیتوں کو آج ہم یہاں اعزاز دے رہے ہیں وہ اس نکتہ پر پوری سختی سے قائم ہیں ۔ یہ دونوں مہاتما گاندھی کے اصول کے مطابق جی رہے ہیں ۔ بچپن بچاؤ آندولن کے روح رواں ستیارتھی کو ہندوستان میں فیکٹریوں اور وفر کشاپس میں زائد از80ہزار بچوں کو بندھوا مزدوری سے بچانے پر فخر ہے ۔ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے بموجب دنیا بھر میں بچہ مزدوروں کی تعداد تقریباً168ملین ہے ۔ لگ بھگ60ملین بچہ مزدور ہندستان میں ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے طالبان کے حملہ کے بعد بھی زبردست جرات مندی کا مظاہرہ کیا اور بالخصوص پاکستان جیسے ملک میں بچوں کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے لئے اپنی مہم کو آگے بڑھانے کا عزم مصمم ظاہر کیا۔

Malala and Kailash Satyarthi receive joint Nobel award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں