سال 2015 کو عالمی عمل کے لئے مخصوص کرنے کا مشورہ - بان کیمون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

سال 2015 کو عالمی عمل کے لئے مخصوص کرنے کا مشورہ - بان کیمون

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے بین الاقوامی برادری سے مذہبی انتہا پسندی کے خلاف عملی اور موثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی ادارہ میں اصلاحی عمل میں تعاون کی درخواست ۔ انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ سال2015میں عالمی عمل سے منسوب ہونا چاہئے ۔ اختتام سال کے قریب بان کیمون نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام کو انتہا پسندی کے خلاف مزید ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے کامشورہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ اقلیتوں کے علاوہ تارکین وطن اور خصوصی طور پر مسلمان اس کا شکار ہورہے ہیں ۔ دائیں بازو سیاسی جماعتوں کے خلاف اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے بان کیمون نے کہاکہ دنیا(عالمی ممالک) کو ترقیاتی ایجنڈہ سے متعلق حوصلہ مند رہنے کی ضرورت ہے اور عالمی ادارہ کو عالمی منظر نامہ سے ہم آہنگ کرنا چاہئے ۔ سال2015عالمی عمل سے مخصوص ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال کے دوران جو اصلاحی اقدامات کئے گئے ان کا جائزہ دیگر اصلاحات کی جانب توجہ مبذول کرنے پر مجبور کرتا ہے اور یہ حقیقت ہمارے لئے بہترین موقع ہے ۔ سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بین الاقوامی برادری کے لئے تمام وسائل اور سیاسی عزائم کو ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے شکار ممالک کی انسدادی کارروائیوں اور مقابلہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور وہ اپنے مقاصد میں کامیابی سے ہمکنار ہوں ۔ دنیا کے اس گوشہ سے اس گوشہ تک کے ممالک دہشت گردی سے متاثر ہیں، جن میں افغانستان اور پاکستان خصوصی طور پر شامل ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں