پی ٹی آئی
پشاور کے آرمی اسکول پر گزشتہ منگل کو ہوئے ہلاکت خیز حملہ کی منصوبہ بندی ، جاریہ ماہ کے اوائل میں طالبان کے16دہشت گردوں بشمول ملا فضل اللہ نے افغانستان میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کی تھی۔ پاکستانی عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ پاکستان کی تاریخ میں ہوئے اس سب سے بد ترین دہشت پسندانہ حملہ میں148افراد بشمول132طلباء جاں بحق ہوگئے ۔ پاکستانی عہدیداروں نے بتایا کہ افغانستان میں منعقدہ اجلاس میں طالبان چیف ملا فضل اللہ اس کا نائب شیخ خالد حقانی اور طالبان کمانڈرس حافظ سعید( صدر جماعت الدعوہۃ حافظ سعید ایک علیحدہ شخص ہے ) حافظ دولت ، قاری صفی اللہ اور دیگر طالبان کمانڈرس موجود تھے ۔لشکر اسلام تنطیم کے صدر منگل باغ جو ضلع خیبر میں سرگرم ہے ، پشاور حملہ کی سازش کا حصہ تھا۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیاہے کہ7عسکریت پسندوں کو پشاور کے قریب خیبر کے علاقہ ڈارا میں تربیت دی گئی تھی۔ حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے متعلقہ علاقوں کی بھی شناخت کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے اس گاڑی کے مالک کا بھی پتہ چلا لیا ہے جس کو ڈرائیو کرتے ہوئے عسکریت پسند عناصر اس گاڑی کو دھماکہ سے اڑانے سے قبل آرمی اسکول کے قریب پہنچے تھے۔ پولیس نے اس گاڑی کے مالک کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
Peshawar Attack: Plan made in Pak-afghan border
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں