باراک اوباما نے 2015 کے تصرف بل پر دستخط کر دئیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

باراک اوباما نے 2015 کے تصرف بل پر دستخط کر دئیے

واشنگٹن
یو این آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے 1.1کھرب ڈالر کے تصرف بل کر منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت2015ء کے دوران تقریباً ہر وفاقی ادارہ کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے ۔ بل میں جس پر منگل کو دیر گئے صدر نے دستخط کئے ، صرف ایک استثنی ہے کہ ہوم لینڈ سیکوریٹی کے ادارہ کو فروری کے اواخر تک فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔ ریپبلکن رہنماؤں نے اس ادارہ کے فنڈس کی فراہمی کو اس لئے محدود کیا تاکہ وہ صدر پر اپنے اس انتظامی فیصلہ کو واپس لینے پر زور دیں سکیں گے ۔ جس سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے لاکھوں تارکین وطن کی ملک بدری کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ اس بل کی حتمی منظوری کے تعلق سے شکوک و شبہات پیدا ہوگئے تھے ۔ جب ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینٹرٹید کروز نے ایک مجوزہ قرار داد پر رائے شماری کا مطالبہ کیا جس میں ان فنڈس میں تخفیف تجویز کی گئی جو صدر کے انتظامی فیصلے پر عمل در آمد کے لئے استعمال ہوسکیں گے ۔اوباما نے جمعہ کو کہا تھا کہ اس بل میں ایسے اقدامات شامل ہیں جو انہیں پسند نہیں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس میں ایسے امور شامل ہیں جو صحت کی انشورنس پر پیشرفت، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے ، بچوں کی ابتدائی تعلیم اور روزگار کے مواقع بڑھانے کو یقینی بنائیں گے ۔ بالآخر اس بل کی منظوری اور اس پر دستخط ہونے کے بعد حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم ہوگیا جیسا کہ ایک سال قبل ہوا تھا ۔ دفاعی اخراجاتی بل جس کی منظوری دی جاچکی ہے میں افغانستان اور عراق میں کارروائیوں کے لئے تقریباً64ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس بل میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے لڑنے کے لئے بھی اخڑاجات کی منظوری دی گئی ہے جس میں شامی معتدل باغیوں کی تربیت اور ان کو سازو سامان فراہم کرنا بھی شامل ہے ۔

Obama Signs 2015 Government Spending Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں