آندھرا میں بی جے پی کا رکنیت سازی پروگرام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-01

آندھرا میں بی جے پی کا رکنیت سازی پروگرام

وجئے واڑہ
یو این آئی
مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیدو نے آج الزام لگایا کہ بی جے پی نظریات کو توڑ مروڑ کر پیش کیاجارہا ہے اور غلط ترجمانی کی جارہی ہے ۔ ارکان کے نام کا اندراج کرنے کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آج ایک وزیر راجو پرتاپ روڈی کے ہمراہ وینکیا نائیڈو نے الزام لگایا کہ ہر بات کے لئے آر ایس ایس کو مورد الزام ٹھہرایاجارہا ہے ۔ یہ کہتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے لئے ایک نئی امید کی کرن کے طور پر ابھررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیاں ملک کا تحفظ کریں گی ۔ بی جے پی ، قوم پہلے اور پارٹی بعد میں کی پالیسی کو آگے بڑھا رہی ہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈپلومیسی نے پانچ ماہی گیروں کی جانوں کو بچالیا جنہیں سری لنکا میں موت کے مقدمہ کا سامنا تھا ۔ انہوں نے سری لنکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چین سے بھی خطرہ کا سامنا ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ سابقہ کانگریس زیر قیادت حکومت نے ملک کے تمام اداروں کو برباد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام دوبارہ کانگریس کو قبول کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں اور تجویز پیش کی کہ انہیں کانگریس کا صفایہ کرنے پر غور کرنا چاہئے ۔ بی جے پی جنوبی ہند اور شمال مشرقی ریاستوں پر بھی آنے والے دنوں میں توجہ مرکوز کرے گی ۔ مرکزی وزیر برائے فرروغ مہارت راجو پرتاپ روڈی نے پیش قیاسی کی کہ بی جے پی رواں سال جموں و کشمیر کے انتخابات میں بھی اقتدار حاصل کرے گی اور آئندہ سال بہار میں بھی پارٹی کو کامیابی ملے گی۔10سال قبل تمام جماعتوں نے مل کر کانگریس کو شکست دی تھی ۔ اب تمام جماعتیں بی جے پی سے مقابلہ کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرزم کا کانگریس کانعرہ پارٹی کو بچانے میں ناکام ہوگیا ہے جب کہ بی جے پی کے ترقی کے نعرے نے اچھے نتائج برآمد کئے ۔ مختلف جماعتوں کے قائدین کی کثیر تعداد بشمول کانگریس نے پروگرام میں بی جے پی کے ساتھ شرکت کی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ہری بابو اور کئی سینئر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Andhra Pradesh BJP membership program

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں