امریکی فضائی حملوں میں سینئر داعش لیڈر ہلاک - پینٹگان کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-20

امریکی فضائی حملوں میں سینئر داعش لیڈر ہلاک - پینٹگان کا بیان

واشنگٹن
پی ٹی آئی
حالیہ ہفتوں کے دوران عراق میں امریکی فضائی حملوں میں اسلامی اسٹیٹ ( آئی ایس) عسکریت پسند گروپ کے کئی لیڈرس ہلاک ہوگئے جس سے انتہا پسند جہادی فورسس کو زبردست دھکا لگا ہے ۔ پنٹگان نے آج یہ بات بتائی ۔ پنٹگان پریس سکریٹری رئراڈ میرل جان کر بی نے بتایا کہ میں اس بات کی توثیق کرسکتا ہوں کہ نومبر کے وسط سے اتحادیوں کے فضائی حملے نہایت کامیاب رہے جن میں عراق اور شام علاقوں میں داعش کے کئی سینئر اور اوسط سطح کے لیڈرس ہلاک ہوگئے ۔ یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب امریکہ اور عراق افواج عراق میں داعش کے خلاف سر گرم ہوگئے اور عسکریت پسندوں نے جن شہروں پر قبضہ کر رکھا ہے ان سے یہ علاقے چھین لینے اتحاد کی کوشش کا حصہ ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ داعش کے کلیدی لیڈرس ہلاک ہوجانے سے موجودہ کارروائی کی کمان پر کنٹرول کمزور ہوجائے گا۔ بہر حال فضائی حملوں کی کامیابی کے باعث داعش کی طاقت بکھر جائے گی ۔ حالانکہ اب بھی علاقہ پر اس کا کنٹرول ہے ۔ پنٹگان نیو ز کانفرنس میں لفٹننٹ جنرل جیمس ڈی ٹیری کمانڈر، کمبائینڈ جوائنٹ ٹاسک فورس آپریشن نے کہا کہ فوجی حکمت عملی کا اتحاد کو زبردست فائدہ پہنچتا ہے جس میں40ممالک شامل ہیں اور آخر کار وہ داعش یا آئی ایس کو شکست دینے میں کامیاب بحیثیت اتحاد ہم مسلسل داعش کی طاقت ختم کرنے سرگرداں ہیں جس کی صلاحیت تباہ کرنے کے بعد شکست دے سکیں گے۔ اب تک ہم1300سے زائد فضائی حملے کیے ہیں جس سے داعش پر کافی اثر پڑا ہے ۔

Multiple IS leaders killed in U.S. airstrikes in Iraq: Pentagon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں