اوباما کا مصری صدر سے باہمی تعلقات پر مباحث کے لئے زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-20

اوباما کا مصری صدر سے باہمی تعلقات پر مباحث کے لئے زور

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما نے آج اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے بات کی تاکہ علاقہ میں باہمی روابط اور ترقی کے تعلق سے مباحث کیے جائیں ۔ صدر نے ’مصر کے ساتھ فوجی حکمت عملی میں امریکہ کی شراکت داری جاری رکھنے کے فیصلہ کی یقین دہانی کی ۔ علاوہ ازیں کاونٹر ٹیرارزم اور علاقائی سیکوریٹی میں مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔ یہ بات وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ دونوں قائدین نے اپنے ملکوں کے مابین فوجی اور انٹلی جنس میں قریبی تعلقات جاری رکھنے کی اہمیت سے اتفاق کیا۔ اوباما نے ملک کے ناقص حقوق انسانی مسئلہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جن میں بڑے پیمانے پر مصر میں مقدمات ، این جی اوز کے موقف اور صحافیوں اور پر امن کارکنوں کی قید برقرا ررکھنے جیسے امور شامل ہیں ۔ انہوں نے السیسی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مصر کے عوام کو سیاسی اور اقتصادی اور سماجی توقعات کی تکمیل کے لئے کام کریں گے ۔ صدر نے حالیہ عرصہ کے دوران دہشت گردحملوں میں ہوئی ہلاکتوں پر مصری عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

Barack Obama calls Egyptian President to discuss bilateral relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں