سعودی عرب - زیورات کی دکانوں پر چھاپے - 63 غیر قانونی کارکن گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

سعودی عرب - زیورات کی دکانوں پر چھاپے - 63 غیر قانونی کارکن گرفتار

ریاض
الاقتصادیہ
سعودی وزارت محنت کے334انسپکٹرز اور سیکوریٹی کے165اہلکاروں نے مملکت کے47شہروں اور کمشنریوں میں زیورات کی دکانوں پر چھاپے مار کر63غیر قانونی کارکن اور60قوانین محنت کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار کرلئے۔ سکریٹری محنت ڈاکٹر عبداللہ ابوثنین نے یہ اطلاع دیتے ہوئے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ گیارہ ایسے کارکن پکڑے گئے جو اقاموں میں درج پیشوں سے مختلف پیشوں پر کام کررہے تھے۔ گرفتار شدگان میں پلمبر ، گھریلو ڈرائیور ، مزدور اور جعلساز بھی شامل ہیں ۔ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو سونے کے زیورات فروخت کرنے والی دکانوں کے مالکان پر15ہزار تا ایک لاکھ ریال جرمانہ فی کس لگایاجائے گا۔ اگر ایک سے زیادہ افراد پکڑے گئے ہوں تو اسی تناسب سے جرمانہ بڑھ جائے گا۔ گرفتار شدگان کو مملکت سے بے دخل کردیاجائے گا اور دکان کے مالک کو 3ماہ سے لے کر چھ ماہ تک قید کی سزا ور ویزہ کی سہولت سے ایک تا پانچ برس تک محروم کردیاجائے گا۔ سکریٹری محنت نے انتباہ دیا کہ زیورات کی دکانوں کو اقامہ و محنت کے قوانین کی خلاف ورزی سے پاک کیاجائے گا اور کسی بھی دکان کے مالک کو اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں