سعودی سڑکوں پر 12 ملین گاڑیاں - روزانہ 811 ہزار بیرل تیل کا خرچ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

سعودی سڑکوں پر 12 ملین گاڑیاں - روزانہ 811 ہزار بیرل تیل کا خرچ

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
سعودی عرب کی سڑکوں پر چلنے والی ایک کروڑ20لاکھ گاڑیاں روزانہ8لاکھ گیارہ ہزار بیرل پیٹرول پھونک رہی ہیں ۔ یہ سعودی عرب میں پٹرول کے مجموعی خرچ کا23فیصد ہے ۔ ماہرین نے تخمینہ لگاکر بتایا ہے کہ مملکت میں82فیصد ہلکی پھلکی گاڑیاں ہیں جب کہ فرضی عمر سے تجاوز کرجانے والی گاڑیوں کی تعداد22لاکھ ہے ۔ ان گاڑیوں کی عمریں20برس سے زیادہ کی ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ برسوں کے دوران گاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔2030ء تک گاڑیوں کی تعداد دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد ہوجائے گی ۔ یہ گاڑیاں یومیہ18لاکھ 60ہزار بیرل پٹرول اور ڈیزل خرچ کریں گی ۔ انہوں ںے یہ بھی کہا کہ سعودی سیل اسٹینڈ رڈ پ روگرام بری نقل و حمل کے شعبے میں تیل کے خرچ کو محدود کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی اسٹینڈ ڈ آرگنائزیشن نے حال ہی میں کار بنانے والے عالمی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ جن کے تحت کار بنانے والی کمپنیاں مملکت کو ایسی گاڑیاں فراہم کریں گی جن میں تیل کا استعمال زیادہ نہیں ہوگا ۔ اس کے پہلے مرحلے کا نفاذ جنوری2016ء سے ہوگا۔ اس کے تحت ایک گاڑی 12کلو میٹر ایک لیٹر میں طے کرنے کی بجائے19کلو میٹر کا سفر ایک لیٹر میں طے کرنے لگے گی۔ یہ ہدف2025ء تک مکمل ہوگا۔

Saudi Arabia 12 million vehicles on the roads - 811 thousand barrels of oil consumed daily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں