ہند و پاک مذاکرات کے فی الفور احیا کا امکان مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

ہند و پاک مذاکرات کے فی الفور احیا کا امکان مسترد

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ تعطل کا شکار باہمی مذاکرات کی جانب فی الفور پیشرفت کے امکان کو مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ ترجمان تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں ایک نیوز بریفینگ کے دوران کہا کہ پاکستان ، خطہ میں امن و استحکام کا خواہاں ہے ۔ ہندستان کے ساتھ فی الحال بات چیت کے احیاء کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے ہندوستانی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں ان کی جانب سے مدعو کئے جانے اور اظہار یگانگت کے طور پر شریک ہوئے تھے ۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے کہ ایک دن قبل (چہار شنبہ کو) قومی مشیر سلامتی سرتاج عزیز نے یہ احساس ظاہر کیا تھا کہ ہندوستان کو باہمی امن مذاکرات کا احیاء کرنا چاہئے اور یہ اسی کی ذمہ داری ہے کیونکہ بات چیت کی معطلی اس جانب سے ہوئی تھی ۔ یہاں یہ یا ددہانی بیجا نہ ہوگی کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بات چیت سے قبل کشمیری علیحدگی پسندوں کے ساتھ بات چیت کی تھی جس کے بعدہندوستان نے خارجہ سکریٹری سطح کی بات چیت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں