جسٹس سردار محمد رضا خان پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

جسٹس سردار محمد رضا خان پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد
پی ٹی آئی
حکومت پاکستان نے جسٹس سردار محمد رضاخان کو اسلامی جمہوریہ کو نیا چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے دستوری عہدہ پر تقررکے لئے 5دسمبر تک کی مہلت دی تھی ۔ حکومت نے16ماہ سے مخلوعہ جائیداد پر بھرتی کی جانب سے سنجیدگی سے توجہ اب مرکوز کی ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی سربراہ سینٹر رفیق راجو انہ نے69سالہ جسٹس خان کے تقرر کا اعلان کیا ۔ ان کا انتخاب پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے ہوا ۔ راجو انہ نے خود ہی وضاحت کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جسٹس خان کے نام کی تجویز پیش کی اور کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران پارٹی کے تمام ارکان نے اس کی تائید کی ۔ عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی ارکان ، اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔ جسٹس خان کا تعلق خیبر پختون خوا کے ایبٹ آباد سے ہے ۔ وہ وفاقی شریعت کورٹ کے چیف جسٹس ہیں اور سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے2011ء میں سبکدوش ہوئے۔ وہ سپریم کورٹ کے ان ججوں میں شامل تھے ج نہوں نے پرویژنل کانسٹی ٹیوشن آرڈر کے تحت حلف لینے سے انکار کردیا تھا ۔ فوجی حکمراں پرویز مشرف نے2007ء میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد اسے لازم قرار دیا تھا۔

Sardar Mohammad Raza Khan appointed as Pakistan's new Chief Election Commissioner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں