رچرڈ راہول ورما امریکی سفیر برائے ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-11

رچرڈ راہول ورما امریکی سفیر برائے ہند

واشنگٹن
آئی اے این ایس
امریکی سینٹ نے صدر بارک اوباما کی جانب سے ہندوستان کے لئے نامزد سفیر رچرڈ راہل ورما کے تقرر کی توثیق کردی ہے جس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے لئے پہلے ہندستانی نژاد امریکی نمائندہ بن گئے ہیں ۔ سابق سکریٹری آف اسٹیٹ ہلاری کلنٹن کے قریبی مددگار46سالہ ورما کے تقر ر کو سینٹ نے متفقہ ندائی ووٹ سے منظوری دی ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں جماعتیں بہتر ہند۔ امریکہ تعلقات کے لئے کوشاں ہیں ۔ توقع ہے کہ وہ اوباما کے دورہ ہند سے پہلے نئی دہلی میں عہدہ کا جائزہ لے لیں گے ۔ ورما کے والدین1960ء کی دہائی میں ہندوستان سے امریکہ منتقل ہوگئے تھے ۔ انہوں نے بر صغیر ہند سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی اہم خدمات کو بھی تسلیم کیا اور ان کی جانب سے مقرر کردہ معیاد پر پورا اترنے اور اسے برقرار رکھنے کا عہد کیا ۔

Richard Rahul Verma to be US ambassador to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں