جھار کھنڈ میں غیر قبائلی بی جے پی لیڈر کو چیف منسٹر کا عہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-27

جھار کھنڈ میں غیر قبائلی بی جے پی لیڈر کو چیف منسٹر کا عہدہ

پٹنہ
پی ٹی آئی
ایک غیر قبائلی رگھوویر داس کے جھار کھنڈ کے نئے چیف منسٹر کے طور پر انخاب پر سخت اعتراض کرتے ہوئے سینئر جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار نے آج بی جے پی پر پڑوسی ریاست جھار کھنڈ میں2000میں اس کی تشکیل کے بعد ایک قبائلی کو ریاستی حکومت کا سربراہ بنانے کی روایت کو توڑنے کے لئے سخت نکتہ چینی کی۔ یہ روایت رہی ہے کہ ایک قبائلی جھار کھنڈ میں2000میں اس کے قیام کے بعدسے تا حال تمام حکومتوں کا سربراہ رہا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے جھار کھنڈ کا نیا چیف منسٹربنانے کے لئے ایک غیر قبائلی کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ بی جے پی نے نہ صرف طویل عرصہ سے جاری روایت توڑی ہے بلکہ اس نے پیام بھی بھیجاہے کہ اس کو ریاست کے قبائلی افراد پر کوئی بھروسہ نہیں ہے ۔ ریاست جھار کھنڈ قبائلی افراد کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے تشکیل دی گئی تھی اور اس حقیقت سے جذبہ کی عکاسی ہوتی ہے کہ چیف منسٹر کا عہدہ قبائلی آبادی کو دیاجاتا ہے جو تا حال ان کے حق کا معاملہ ہے ۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ جھار کھنڈ کی قبائلی آبادی ریاستی حکومت کی قیادت کے لئے ایک غیر قبائلی لیڈر کے ساتھ تکلیف اور غیر عدم اطمینان محسوس کرسکتی ہے۔ سینئر لیڈر نے بی جے پی پر پڑوسی ریاست میں قبائلی اور غیر قبائلیوں کے درمیان عدم تشفی کا سنگ بنیاد رکھنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ زعفرانی پارٹی کی اپنائی جانے والی منقسم کرنے والی سیاست سے پر ہے ۔

Raghubar Das elected first non-tribal Jharkhand CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں