راجستھان کے 16 وزرا کو دھمکی آمیز ای میل پیامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-27

راجستھان کے 16 وزرا کو دھمکی آمیز ای میل پیامات

جئے پور
پی ٹی آئی
دہشت گرد گروپ انڈین مجاہدین نے مبینہ طور پر راجستھان کے16وزراء کو ان کے سرکاری ای میل آئی ڈی پر دھمکی آمیز پیامات روانہ کئے ہیں جس کے ساتھ ہی پولیس فوری حرکت میں آگئی ، اور اس نے ان وزراء کو سیکوریٹی انتظامات سخت کردئیے ۔ وزیر داخلہ طلاب چند کٹاریہ اور وزیر سماجی انصاف و وبا اختیاری ارون چترویدی ان کابینی وزراء میں شامل ہیں جنہیں22دسمبر کو دھمکی آمیز پیامات وصول ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی بھردواج نے بتایا کہ ہم اس ای میل کے معتبر ہونے اور اس کی صداقت کا پتہ چلارہے ہیں جس میں دھمکی آمیز انداز میں کہا گیا ہے کہ آپ خود یہ بات سمجھ سکتے ہیں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور ہم نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جو انتہائی اہم ہیں اور انٹلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ ان کا تبادلہ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مخصوص نشانہ نہیں ہے اور نہ اس پیام میں کسی حملہ کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ یہ پیام پیر کے دن مبینہ طور پر دہشت گرد گروپ انڈین مجاہدین کی طرف سے روانہ کیا گیا ہے ۔

16 Rajasthan ministers receive threatening emails

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں