روس پاکستان تعلقات ہندوستان کے خلاف نہیں - روس سفیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-09

روس پاکستان تعلقات ہندوستان کے خلاف نہیں - روس سفیر

نئی دہلی
یو این آئی
روسی صدر ولادیمرپوتن کے دورہ ہند سے قبل روس نے آج یہ کہہ کر پاکستان کے ساتھ عسکری و سیاسی تعلقات پر شکوک کے بادل کو صاف کرنے کی کوشش کہ اس نے اب تک پاکستان کو کوئی فوجی ہیلی کاپٹر سپلائی نہیں کی ہے اور اسلام آباد حکومت کے ساتھ اس کے تعلقات کسی بھی طور پر ہندوستان کے مفادات کے خلاف نہیں ہوں گے ۔ ہندوستان میں تعینات روسی سفیر الیگزینڈر کداکین نے آج یہاں بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدہ ہوا ہے ۔ جس کے تحت فوری سپلائی نہیں دی جاسکتی۔ مسٹر الیگزینڈر نے یہاں مسٹر ولادیمیر پوتن کے دورہ ہند کے تعلق سے منعقدہ پریس کانفرنس میں پاکستان کوہتھیاروں کی سپلائی کے معاملے پر ہندوستان کی تشویش کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ’’ پاکستان نے فوجی ہیلی کاپٹروں کی سپلائی کے لئے بھی درخواست کی ہے لیکن انہیں ابھی تک یہ ہیلی کاپٹر فراہم نہیں کرایا گیا ہے۔‘‘واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن یہاں11دسمبر کو منعقد ہونے والی سالانہ ہند۔ روس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے10دسمبر کو نئی دہلی پہنچ رہے ہیں ۔ روسی سفیر نے کہا کہ ہندوستان بھی پاکستان کے ساتھ اپنے مراسم کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے ، اس لئے ان کا ملک بھی اگر پاکستان سے تعلقات استوار کررہا ہے اس میں کوئی نقصان کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن ایم135ہیلی کاپٹروں کے لئے پاکستان روس سے درخواست کررہا ہے ، روس نے وہ ہیلی کاپٹر ہندوستان کو پہلے آفر کیا تھا لیکن ہندوستان نے انہیں خریدنے سے انکار کردیا تھا ۔ روسی سفیر نے زور دے کر کہا کہ روس کا ہندوستان کے علاحدہ ہوکر پاکستان سے تعلقات بڑھانے کاکوئی ارادہ نہیں ہے ۔

Will never do anything detrimental to India's security: Russia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں