پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کو جو سال کی شخصیت کی سالانہ خطاب کے لئے ٹائم کی جانب سے منتخب کردہ8افراد میں شامل نہیں ہوسکے جریدہ کی قارئین نے ایک آن لائن پول میں پرسن آف دی ایر چنا ہے ۔ مودی کو ٹائم پرسن آف دی ائیر کے لئے اس سال کے لئے ریڈرس پول کا فاتح قرار دیا گیا ۔ جنہوں نے تقریباً پانچ ملین ووٹوں میں سے16فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ فرگوسن کے احتجاجیوں کو9فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرا مقام حاسل ہوا جو ایک سفید فام پولیس آفیسر ڈیرن ولسن کے خلاف نہتے سیاہ فام نوجوان کے قتل کے الزام میں بری کئے جانے کے ایک عدالت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ ٹائم نے کہا کہ ہندوستان کے قارئین کی خاطر خواہ تعداد کی وجہ سے مودی پہلا مقام حاصل کرسکے ۔ اس آن لائن سروے میں225سے زائد ملکوں کے قارئین نے حصہ لیا۔ جن میں امریکہ کے37فیصد ، ہندوستان کے17فیصد اور روس کے12فیصد ووٹرس شامل ہیں ۔
Narendra Modi Wins Reader Poll for TIME Person of the Year
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں