پوٹین کی آج ہندوستان آمد - کئی معاملات پر معاہدات متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-10

پوٹین کی آج ہندوستان آمد - کئی معاملات پر معاہدات متوقع

نئی دہلی
یو این آئی
ہند۔ روس15ویں چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے روسی وزیر اعظم ولادیمیرپوٹین آج ہندوستان پہنچنے والے ہیں جس دوران دونوں ممالک آئندہ دس سالوں کے لئے اپنے اقتصادی، سیاسی اور اسٹراٹیجک پر مبنی معاہدوں کے لئے روڈ میپ کا اعلان کریں گے ، نیز دفاع ، توانائی اور تجارت و سرمایہ کاری جیسے معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے ۔و زیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پوٹین کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ قبل ازیں برازیل کے برکس اور برسبین کے جی20اجلاسوں میں روسی صدر اور مودی کی ملاقات ہوچکی ہے ۔ اکتوبر2000میں معنقد ہ پہلی چوٹی کانفرنس میں روسی وزیر اعظم کی حیثیت سے پوٹین نے روس کی نمائندگی کی تھی ۔ ماسکو میں منعقدہ سب سے آخری چوٹی کانفرنس میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ہندوستان کی نمائندگی کی تھی ۔ پوٹین اپنے اعلیٰ سطحی سیاسی اور تجارتی وفود کے ساتھ ہندوستان آرہے ہیں۔ وزارت برائے امور خارجہ نے کہا کہ اس چوٹی کانفرنس میں معاشیات کی از سر نو تعریف و تحدید پر مرکزی حکومت توجہ دے گی۔ 11دسمبر سے ہونے والے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے قائدین عالمی اور علاقائی اہمیت کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں