ہندوستان سے کالے دھن کا ثبوت فراہم کرنے سوئٹزر لینڈ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-08

ہندوستان سے کالے دھن کا ثبوت فراہم کرنے سوئٹزر لینڈ کا مطالبہ

ممبئی
پی ٹی آئی
ایک ایسے وقت جب کہ ہندوستان میں مسلسل مبینہ طور پر بیرونی ممالک کے بینکوں میں جمع کالے دھن کی تلاش میں سر گرم ہے ، سوئٹزر لینڈ نے اس پر کہا کہ یہ کوئی مچھلیاں پکڑنے کی مہم نہیں ہے اور ہندوستانی حکام بغیر آزادانہ تحقیقات کے سوئس بینکوں کے اکاؤنٹ ہولڈرس کے ناموں کے افشاء کرنے کے لئے نہیں کہہ سکتے ۔ سفیر سوئٹزر لینڈ برائے ہند لینسس وان کیسلمر نے کہا کہ ماضی کو مسخ نہیں کیا جاسکتا۔ ہندوستانی حکام اگر اکاؤنٹ ہولڈرس کی جانب سے ٹیکس دھوکہ دہی کے کم از کم چند ثبوت پیش کرتے ہیں تو ان کا ملک اس کی مکمل مدد کا وعدہ کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سوئیس بینکوں میں جمع تمام دولت ٹیکس چوری کی نہیں ہے ۔ ماضی میں کئی دہوں تک سوئٹزر لینڈ مختلف وسائل کی دولت کی منزل مقصود رہا ہے ۔ کیسلمر نے کہا پی ٹی آئی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سوئس حکام کے تعاون کو اکاؤنٹ ہولڈرس کی سرقہ کردہ فہرست قرار نہیں دیاجاسکتا ، اس کے لئے ہندوستانی ایجنسیوں کی جانب سے آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اور بادی النظر میں ٹیکس چوری کے کم از کم کچھ نہ کچھ ثبوت پیش کیاجانا چاہئے ۔ اس سلسلہ میں ہم ہندوستان کی فکر سے سمجھتے ہیں اور اس کی ستائش کرتے ہیں، اس مسئلہ پر ہمیں کھلے طور پر باخبر رہنے کی ضرورت ہے ۔ کیسٹل مر نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ اس مسئلہ کا ایک حصہ ماضی میں کی گئی معاملتوں سے بھی ہے ۔
سوئٹزر لینڈ میں کئی دہوں تک مختلف ذرائع سے دولت جمع کی جاتی تھی اور یہ رقم ہمیشہ ٹیکس کی نہیں ہوتی تھی ۔ انہوں نے کہا جب ہم حال اور مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں ہمیں مسئلہ سلجھتا ہوا نظر آتا ہے۔ کیسلمر نئی دہلی میں ممتاز صنعت کار عظیم پریم جی کو سوئٹزر لینڈ کی جانب سے ایوارڈ دئیے جانے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر یہ بات کہی ۔عظیم پریم جی کو سماجی ذمہ داری کے تئیں ان کی قیادت اور وجدان پر سوئٹزر لینڈ کی جانب سے اعزاز دیا گیا ہے ۔ ہندوستان کاکالا دھن بیرونی ممالک میں جمع ہونے کا شبہ ہے جن میں سوئس بینکس بھی شامل ہیں کا مسئلہ ہندوستان میں کئی برسوں سے موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ اس مسئلہ پر حالیہ دنوں میں اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے حکومت کو نشانہ بنانے کے باعث توجہ حاصل کرگیا ہے ۔ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ سمندر پار ممالک میں جمع ہندوستان کے کالے دھن کو اقتدار ملنے کے اندرون100دن واپس لایاجائے گا ۔ اس معاملہ کی جانچ کے لئے سپریم کورٹ نے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم قائم کی ہے ۔ تاکے کالے دھن مسئلہ سے نمٹا جاسکے ۔ جب کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں کہا ہے کہ اس نے سوئس حکام کا تعاون حاصل کرنے کے لئے ایک نیا معاہدہ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس کے ذریعہ سوئس حکام مبینہ کالا دھن رکھنے والوں کی اطلاع دینے اور ان کی تفصیلات فراہم کریں گے۔

Provide prima facie evidence of illegality: Switzerland

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں