گیتا کو قومی صحیفہ قرار دینے سشما سوراج کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-08

گیتا کو قومی صحیفہ قرار دینے سشما سوراج کا مطالبہ

کولکتہ
پی ٹی آئی
مرکز پر اس بات کا دباؤ ڈالتے ہوئے کہ’’بھگوت گیتا‘ کو راشٹریہ گرنتھ ، یعنی قومی کتاب قرار دیاجائے ، مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اتوار کے دن ایک متنازعہ بیان میں کہا کہ اس سلسلہ میں محض رسمی کارروائی ہونی باقی ہے ۔ قومی راجدھانی کے ریڈ فورٹ میدان میں5,151سالہ قدیم مذہبی کتاب کے ضمن میں خوشی منانے کے لئے منظم کردہ ’’گیتا پریرنا مہا اتسو‘‘ کے موقع پر وزیر خارجہ گفتگو کررہی تھیں۔ اس موقع پر وی ایچ پی صدر اشوک سنگھل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ ہندوؤں کے مقدس متن پر مشتمل کتاب کو قومی کتاب کا درجہ دیں ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ امور خارجہ کی وزیر ہونے کی حیثیت سے اس سلسلہ میں حائل ہونے والی تمام رکاوٹوں کا ازالہ کریں گی کیونکہ وہ اس کتاب کی تعلیمات سے متاثر ہیں ۔
نیز انہوں نے کہا کہ اس سال ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی دورے میں صدر بارک اوباما کو دئے گئے گیتا کے تحفہ کے موقع پر ہی اس کتاب کو قومی کتاب قرار دئیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا ۔ مرکزی وزیر خارجہ کے اس ریمارک پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ جمہوریت میں قانون کی حیثیت ایک مقدس کتاب کی طرح ہے۔ ہمارا قانون اور آئین کہتا ہے کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور قانون ہی جمہوریت میں مقدس کتاب کا درجہ رکھتا ہے اور ہم تمام مقدس کتابوں کی عزت و احترام کرتے ہیں ۔ کانگریسی قائد منیش تیواری نے کہا کہ گیتا کی روح اور جوہر اس کی علامت اور مزیت میں نہیں بلکہ اس کی تعلیمات میں پنہاں ہے ۔

Sushma Swaraj wants Gita recognised as a 'national scripture'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں