ممبئی حملہ کیس - لشکر کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کو ضمانت مل گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

ممبئی حملہ کیس - لشکر کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کو ضمانت مل گئی

اسلام آباد
پی ٹی آئی
لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کو جو2008ء ممبئی دہشت گرد حملوں کی منصوبہ کے الزام میں گرفتار کئے گئے7پاکستانی شہریوں میں شامل ہیں آج انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت منظور کرلی ۔ لکھوی کے علاوہ چھ دیگر نے ضمانت کی درخواستیں داخل کی تھیں۔ لکھوی کو ضمانت ایسے وقت ملی ہے جب کہ پشاور اسکول پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے عدالت کے وکلاء ہڑتال کررہے ہیں ۔ تاہم لکھوی کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت حاصل کرلی ۔ لکھوی کے علاوہ عبدالواحد، مظہر اقبال ، حامد امین صادق، شاہد جمیل ریاض ، جمیل احمد اور یونس انجم کواڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا گیا ہے ۔ لکھوی کو ضمانت کی منظوری پر ہندوستان نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں نے پاکستا پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کاالزام لگایا ہے ۔ ممبئی دہشت گرد حملوں کے مقدمہ کے سرکاری وکیل اجول نکم نے اسے ایک دھکا قرار دیا ۔ نکم نے جو26/11مقدمہ کی کارروائی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں بتایا کہ اس مقدمہ کے ایک وکیل کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عہدیداروں کو لکھوی کی ضمانت کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنا چاہئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت اس سلسلہ میں پاکستان میں موجود اپنے ہائی کمیشن سے رابطہ میں ہے اور اس سلسلہ میں پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے بھرپور جواب تیار کیاجارہا ہے ۔

Pakistan court grants bail to 26/11 accused Zakiur Rehman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں