یو این آئی
سعودی حکام کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدید اب بخیر و عافیت ہیں اور انہوں نے کل نماز مغرب کی امامت بھی کی ۔سعود ی حکام نے بتایا کہ امام حرم شیخ عبدالرحمان السدیس بالکل صحت منداور بالکل خیریت سے ہیں ۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شیخ سدیس کے سلسلے میں ایک ویڈیو کلپ جاری ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے ۔ اس سلسلے میں حکام نے بتایا کہ وہ کلپ9 صفر کی تھی جب کہ ان کی طبیعت خراب تھی اب وہ بہتر ہیں اور15صفر بروز اتوار کو انہوں نے نماز مغرب کی امامت کی ۔ واضح رہے ہک چند دنوں قبل امام کعبہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی جن کا فوری طور پر طبی معائنہ کیا گیا تھا ، تاہم تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز مغرب کی امامت بھی کی ۔
Imam Kaba Sheikh Abdul Rahman Al-Sudais health improving
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں