پاکستان تحریک انصاف سے دوبارہ بات چیت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

پاکستان تحریک انصاف سے دوبارہ بات چیت کا فیصلہ

اسلام آباد
آئی اے این ایس
حکومت پاکستان نے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے دوبارہ بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے قائد اپوزیشن سید خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا ۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دی ۔ قبل ازیں موصولہ اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے ۔ کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی جانب سے پاکستان اور اس کے بڑے شہروں میں بند منظم کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے’’پلان سی‘‘ پر عاجلانہ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک صدر پی ٹی آئی گڑ بڑ کی سیاست ترک نہیں کرتے تب تک ان سے دوبارہ بات چیت شروع نہیں ہوسکتی۔
رشید نے بتایا کہ’’ہم ایسے شخص سے بات چیت نہیں کرسکتے جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے ایک بیرونی ایجنڈہ پر عمل کررہا ہے ۔ ہم اس سے بات کریں گے جو وفادار اور محب وطن ہے ۔‘‘ ’’عمران خان16دسمبر کو مکمل بند کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنڈہ کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔‘‘ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ عمران خان نے کل اسلام آباد میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’جمعرات4دسمبر کو میں لاہور جاؤں گا اور اس شہر کو بند کرادوں گا۔8دسمبر کو میں فیصل آباد بند کرادوں گا۔12دسمبر کو کراچی جاؤں گا اور اس شہر کو بھی بند کرادوں گا ۔ 16دسمبر تک سارے پاکستا ن کو بند کرادوں گا۔‘‘ ریالی کے دوران عمران خان نے2013ء کے عام انتخابات کی منصفانہ تحقیقات کرانے کے اپنے مطالبہ کا اعادہ کیا۔

Pak Govt signals talks with PTI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں