وزیراعظم کی زیر نگرانی 300 بلین ڈالر مالیتی پراجکٹس کی جلد منظوری کی امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

وزیراعظم کی زیر نگرانی 300 بلین ڈالر مالیتی پراجکٹس کی جلد منظوری کی امید

نئی دہلی
رائٹر
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں پیداواری شعبہ کو فروغ دینے تقریباً300بلین ڈالر مالیتی پراجکٹس کی نگرانی کے لئے قائم کردہ ادارہ کی راست نگرانی سنبھال لی ہے ۔ ان معاملات سے قریبی تعلق رکھنے والے دو عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ سرمایہ کاری دوست مودی پر حالیہ ہفتوں میں تنقیدیں کی گئیں کہ انتخابات میں کامیابی کے چھ ماہ بعد بھی ان کی حکومت معیشت کو نئی توانائی بخشنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اپنے عزائم کو عملی جامہ پہنانے سے قاصر ہے۔ پراجکٹ مانٹیرنگ گروپ(پی ایم جی) کے نگران کار قبل ازیں کابینی معتمد تھے ۔ تاہم مودی کے گروپ کی ذمہ داری سنبھال لینے سے تقریباً180پیداواری پراجکٹس کے جلد منظور ہوجانے کی توقع ہے ۔ ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کے ساتھ بتایا کہ دفتر وزیر اعظم پراجکٹس کی منظوری کی راست نگرانی کرے گا اور اس سے کارکردگی میں کافی تیزی آئے گی اور ہر صفحہ پر پراجکٹس کی تیزفتاری سے منظوری یقینی بنے گی ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے گزشتہ سال پی ایم جی قائم کیا تھا تاکہ صنعتوں کی منظوری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیاجاسکے ۔ اس کے قیام کے بعد سے پی ایم جی نے تقریباً 110بلین ڈالر مالیتی 197تعطل سے دوچار پراجکٹس کو منظوری دی ہے ۔ جنوبی کوریا کی اسٹیل صنعت پوسکو ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جو 12بلین ڈالر اسٹیل پلانٹ کے قیام کی منظوری حاصل کرنے9برس سے انتظار کررہی تھی ۔ فی الحال ٹاٹا پاور اور اڈانی پاور منظوری کے حصول کے منتظر کمپنیوں میں سر فہرست ہے ۔

PM Modi moves in to speed up $300 billion stuck projects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں