وزیر اعظم کے بیرونی دورے - ملک کے معاشی و سیاسی مفادات کا فروغ - سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

وزیر اعظم کے بیرونی دورے - ملک کے معاشی و سیاسی مفادات کا فروغ - سشما سوراج

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
حکومت نے آج لو ک سبھا میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں سے ہندوستان کے تعلق سے عالمی سطح پر از سر نو اعتماد بحال ہواہے اور ملک کی ترقی کے نشانوں کو پانے کے لئے مستحکم اور خوشگوار ماحول بنانے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ لوک سبھا میں بیان ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں سے کئی بیش بہا اقتصادی اشتراک کے معاہدہ تکمیل پائے علاوہ ازیں سرمایہ کاروں کو ترغیب دی گئی ۔ساتھ ہی ہندوستان کی اسٹراٹیجک اور مالی مفادات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے نتائج کے بعد ایک ایسے وقت جب دنیا مین غیر یقینی کی صورتحال ہے عالمی برادری کا ہندوستان پر اعتماد بحال ہوا اور کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت نئی حکومت کو دنیا میں ایک مثبت ترقی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس کے بعد سے وزیر اعظم نے جاپان، امریکہ، میانمار ، آسٹریلیا فیجی اور نیپال کا دورہ کیا ۔ علاوہ ازیں اقواممتحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کو ستمبر میں وزیر اعظم آسٹریلیا ٹونی ایبٹ اور صدر چین زی جن پنگ کی میزبانی کا اعزاز ہے ۔ علاوہ ازیں پچھلے چند مہینوں سال کے دوران وزیر اعظم دنیا کے مختلف بر اعظموں کے45ملکوں کے قائدین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان آسیان کانفرنس مشرقی ایشیا کانفرنس،G20کانفرنس جو ہمارے علاقہ ایشیاء اور دنیا کے مستقبل کے لئے اہمیت کی حامل ہے شرکت کی۔ کرسی صدارت کی جانب سے وزیر خارجہ کو بیان دینے کی اجازت دینے کی اپیل کے باوجود اپوزیشن کا احتجاج جاری رہا اور ارکان نے ان کے بیان پر کوئی توجہ نہیں دی ۔
قبل ازیں اس مسئلہ پر اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان کو5مرتبہ ملتوی کرنا پڑا، جس کے بعد کرسی صدارت نے ایوان کو جمعرات تک ملتوی کردیا ۔ مشترکہ جمہوری اقدار اور ہندوستان کے ساتھ معاشی حلیف ہونے کے باوجود ہندوستانی وزیر اعظم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے کے لئے 28سال لگ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بحر الکاہل میں فیجی اگرچہ ایک با اثرملک ہے اور یہاں37فیصد آبادی ہندوستانی نژاد ہے اور گزشتہ33سال میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو آسٹریلیائی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو مخاطب کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور نریندر مودی مشترکہ اجلاس کو خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرونی دوروں میں وزیر اعظم ہند نے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جاپان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا ہے ۔ علاوہ ازیں چین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا ہے۔ سشما سوراج نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندی میں کی گئی تقریر ہندوستان کے لئے قومی اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ برسبین میں منعقدہ جی20کانفرنس میں ہندوستان کی معاشی اصلاحات کی تجویز پر غیر معمولی دلچسپی دیکھی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ میں ہم نے پر عزم انداز میں تیزی سے اقدامات کئے جو خارجی سطح پر شاذ و نادر دیکھنے میں آئے ہیں ۔

PM Narendra Modi's foreign trips promote cooperation: Sushma Swaraj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں