ہندوستان کی سرحدوں کا دوبارہ تعین نہیں کیا جا سکتا - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

ہندوستان کی سرحدوں کا دوبارہ تعین نہیں کیا جا سکتا - ارون جیٹلی

سری نگر
آئی اے این ایس
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے چہار شنبہ کے دن پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پہلی اور آخر مرتبہ یہ سمجھ لینا چاہئے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ سرحدی معاملہ پر نظر ثانی نہیں کی جاسکتی ۔ مقامی شہری سوسائٹی اور ذی فہم افراد کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ’’پاکستان کو یہ بات ہمیشہ کے لئے ذہن نشین کرلینے کی ضرورت ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدات کے ضمن میں نظر ثانی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ وہ لوگ جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ1.25بلین آبادی پر مشتمل ملک کے حصہ کو تشدد کے سہارے علیحدہ کرلیں گے ۔ وہ بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔‘‘ وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا جزء لا ینفک اور جزء لازم ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس بنیادی اور اٹوٹ حقیقت کو بدل نہیں سکتی۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ کچھ مسائل ضرور ہیں اور ہم ان کے حل کے لئے مذاکرات کرنے تیار ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ انہوں نے وزارت مالیہ کے عہدہ کو اس وقت اپنے ذمہ لیا جب چھتر گام علاقہ میں فوجی فائرنگ سے دو نوجوان ہلاک ہوئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھ کو ہدایت دی ہے کہ فوری اس حقیقت کا پتہ چلاؤں اور اس میں نے حقیقت کا پتہ لگا لیا اور آپ مجھے وہ بات کہنے دیں کہ میں ہی ملک کا وہ پہلا وزیر فینانس ہوں جس نے اپنے ٹوئیٹر پر اس واقعہ پر رنج اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے معذرت خواہی کی اور اندرون ایک ماہ واقعہ میں ملوث خاطیوں کو ان کے جرائم کی سزا دلوائی۔ ہم ریاست میں مستقل امن بحال کرنا چاہتے ہیں اور جموں و کشمیر کو پھلتا پھولتا اور ترقی کی راہیں طے کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ جموں و کشمیر بالخصوص وادی میں زبردست طاقت پر مشتمل وسائل ہیں کہ اس کا اقبال خوب سے خوب بلند ہو کیونکہ یہ ایک خدائی تحفہ ہے ۔ جسے دنیا کی جنت کہاجاتا ہے ۔ اس جنت نماز وادی کی سیاحت کے بشمول چھٹیاں گزارنے، مہم جوئی اور مذہبی سیاحت کی تمام اقسام کے لئے بڑے پیمانہ پر استعمال کیاجانے کی ضرورت ہے۔ جیٹلی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے بیا ن کا حوالہ دیا کہ ملکی ہمسایہ میں تبدیلی نہیں آسکتی البتہ ملکی تعلقات کو فروغ دیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانہ پر رائے دہی کی ستائش کی ۔

Boundaries with Pakistan cannot be redrawn: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں