سڈنی واقعہ میں بچ جانے والے ہندوستانی کی حالت میں بہتری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

سڈنی واقعہ میں بچ جانے والے ہندوستانی کی حالت میں بہتری

سڈنی
پی ٹی آئی
سڈنی کے ایک کیفے میں ایرانی نژاد بندوق بردار کی جانب سے لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ میں بچ جانے والے دو ہندوستانیوں میں سے ایک وشواکانت ان کی ریڈی نے آج کہا کہ وہ اپنے زخم سے ابھر رہے ہیں اور دن بہ دن ان کی حالت میں بہتری واقع ہورہی ہے ۔ انفوسس کے32سالہ ملازم اور ان کے ایک اور ہندوستانی ساتھی پشپندوگوش ان 17افراد میں شامل ہیں جنہیں15دسمبر کو آئی ایس آئی ایس سے ہمدردی رکھنے والے من ہارون مونس نامی شخص نے17گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا تھا۔ وشوا کانت نے کہا کہ میں اپنی حمایت کرنے پر دوستوں، ساتھیوں، آسٹریلیا، ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگوں کا بے حد مشکور ہوں ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں آسٹریلیائی وزیر اعظم کے دفتر، سڈنی میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ اور ہندوستانی حکومت کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ، بالخصوص میں نیو ساؤتھ ویلس پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے نہایت مشکل گھنٹوں کے دوران میری اہلیہ کی کافی حمایت کی ۔ انہوں نے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے بیرسٹر کٹرینا ڈاوسن اور کیفے منیجر ٹوری جانسن کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ آندھر اپردیش کے ضلع گنٹور کے متوطن ریڈی پچھلے7برسوں سے آسٹریلیا میں برسر خدمت ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے کیفے میں دھاوا بولے جانے کے بعد بندوق بردار سمیت2افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں