مودی کی سری نگر میں تقریر کے لئے غیر معمولی سیکوریٹی انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-08

مودی کی سری نگر میں تقریر کے لئے غیر معمولی سیکوریٹی انتظامات

سری نگر
آئی اے این ایس
جموں و کشمیر کا سرمایہ صدر مقام آج اتوار کے روز عملاً قلعہ میں تبدیل ہوچکا ہے ، جب کہ سیکوریٹی فورسس نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے عوامی خطاب سے قبل شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ سیکوریٹی عہدیداروں کو تمام سڑکوں پر تعینات کردیا گیا اور بلا استثناء تمام راہ گیروں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ حالیہ عرصہ کے دوران سری نگر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پہلی مرتبہ اتنے وسیع تر سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سری نگر سے باہر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی سری نگر میں داخل نہ ہوسکے ، بلکہ داخل ہونے والوں کو کنٹرول سسٹم سے گزرنا ہوگا ۔ شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم جہاں تقریر ہونے والی ہے ، سیکوریٹی فورسس نے تمام انتظامات سنبھال لیے۔ میدان کو مسطح کرنے اور اسٹیڈیم کی تزئین کا کام گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہے ۔ اس کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے جمع ہونے والا کچرا بھی ہٹا دیا گیا ہے ۔ سیکوریٹی انتظامات میں شامل شخص ہی اسٹیڈیم پہنچ سکتا ہے ۔
اس سال ستمبر میں سیلاب کے باعث اسٹیڈیم میں زبردست تباہی آئی تھی ۔ ڈی جی پی ڈائرکٹر جنرل پولیس کے راجندر کمار نے سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کے روز اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔ لال چوک اور ریسیڈنسی روڈ پر ہر ہفتہ بازار لگتا ہے لیکن اس مرتبہ بازار لگانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سری نگر کی سڑکوں پر آج اتوار کے روز بہت کم ٹریفک دیکھی گئی ۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی تائید میں نریندر مودی کی تقریر اس وقت ہونے جارہی ہے جب کہ جمعہ کے روز ایک خونیں جھڑپ میں 21افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ شنکر آچاریہ ہل کے بشمول شہر کے سیکوریٹی انتظامات نیم فوجی فورسس نے سنبھال لیے ہیں ، جس کا مقصد جلسہ کے دوران دو ر دراز مقامات سے راکٹ حملوں کو روکنا ہے ۔ بی جے پی کو توقع ہے کہ مودی کی تقریر سننے مودی کا بڑا ہجوم جمع ہوگا۔

Modi's speech, extraordinary security measures in Srinagar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں