مودی آر ایس ایس کے ایجنڈہ پر عمل پیرا - طارق انور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-28

مودی آر ایس ایس کے ایجنڈہ پر عمل پیرا - طارق انور

پٹنہ
پی ٹی آئی
این سی پی کے سینئر لیڈر طارق انور نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایاہے کہ وہ انتخابات سے پہلے کئے گئے اپنے وعدوں سے انحراف کررہے ہیں اور آر ایس ایس کے ایجنڈہ پر عمل کررہے ہیں۔ طارق انور نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نے عام انتخابات کے دوران عوام سے کئی وعدے کئے تھے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے تمام وعدوں کو بھلادیا ہے اور صرف آر ایس ایس کے ایجنڈہ پر عمل کررہے ہیں ۔ طارق انور نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کی تنظیموں کی جانب سے ملک کے اتحاد اور یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تبادہ کرنے کے لے کوششیں اور سازشیں کی جارہی ہیں اور یہ تنظیمیں اپنے فرقہ وارانہ مفادات کی تکمیل کے لئے انتشار پسند اور فرقہ وارانہ ایجنڈہ پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی واہ واہی کرنے اور اس کے نام پر اتر پردیش کے سیتا پور ضلع میں ایک مندر بنانے نیز پورے ملک میں تبدیلی مذہب پروگرام شروع کرنے پر آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کی مذمت کی ۔ طارق انور نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اگر ایسی کوششو ں کی سختی سے مخالفت نہیں کی گئی تو ملک کا مستقبل برباد ہوجائے گا ۔ این سی پی لیڈر نے بی جے پی پر یہ الزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر میں اپنی قیادت میں حکومت بنانے کے لئے الٹ پھیر میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور جھار کھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کی مقبولیت کم ہورہی ہے

Narendra Modi implementing RSS agendas: NCP leader Tariq Anwar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں