داؤد ابراہیم کی حوالگی کے لئے پاکستان سے ہندوستان کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-28

داؤد ابراہیم کی حوالگی کے لئے پاکستان سے ہندوستان کا مطالبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو حوالہ کردے ۔1993ء کے بم دھماکوں کے اس اصل ملزم کے تعلق سے پاکستان کو کافی ثبوت و شواہد دئیے جاچکے ہیں ۔ منسٹر آف اسٹیٹ برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا موقف ، ایک عرصہ دراز ہی بہت واضح ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے اور وہ کراچی میں رہتا ہے ۔‘‘ ہم ایک عرصہ دراز سے یہ مطالبہ کرتے آڑہے ہیں کہ داؤ د ابراہیم کو ہندوستان کے حوالہ کیاجائے ۔ پہلے ہی ثبوت و شوائد پاکستان کو دئیے جاچکے ہیں ۔ اب پاکستان کو عملی قدم اٹھانا ہے اور داؤ د کو ہمارے حوالہ کرنا ہے۔‘‘کرن رجیجو نے کہا کہ اگر پاکستان سنجیدہ ہے تو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اس کو ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ۔ اسی دوران مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لکھنو میں کہا ہے کہ داؤد ابراہیم، ہندوستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہے اور ہندوستان نے پاکستان سے بار بار خواہش کی ہے کہ وہ داؤد ابراہیم کو ہندوستان کے حوالہ کردے ۔ اس سوال پر کہ ہندوستان، داؤد ابراہیم پر کب گرفت حاصل کرسکتا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کوئی وضاحت کئے بغیر صرف اتنا کہا کہ’’ انتظار کرو اور دیکھو‘‘
دریں اثناء رجیجو نے اخباری اطلاعات پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت، تازہ ثبوت و شواہد کا جائزہ لے گی ۔ یو این آئی کے بموجب ممبئی دھماکوں(1993) کے سلسلہ میں ہندستان کو حد درجہ مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کراچی میں عیش پسندانہ زندگی گزار رہا ہے ۔ نیوز ویب سائٹ’’نیوز موبائل ڈاٹ ان‘‘ نے یہ دعویٰ کیا اور بتایا کہ وہ (داؤد) پاکستان اور دبئی میں جائیدادوں کی تجارت بھی کررہا ہے ۔ مذکورہ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ اس نے داؤد کی موبائل بات چیت کی ریکارڈنگ تک رسائی حاصل کی ہے۔ یہ بات چیت داؤد اور اس کے ایک ساتھی کے درمیان ہوئی تھی۔ اس بات چیت کے اریکارڈ کو بطور ثبوت جاری کیاگیاہے۔ اس ٹیپ میں داؤد ابراہیم کو دبئی میں موجود کسی یاسر سے بات چیت کرتے سنا گیا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ یاسر کسی با اثر پاکستانی شہری کا بیٹا ہے اور داؤد ابراہیم کا مالیاتی مشیر ہے ۔ دبئی میں داؤد کے جائیداد بزنس سے وہی نمٹتا ہے ۔ مذکورہ ٹیپ سے پتہ چلتا ہے کہ داؤد ابراہیم ، دبئی کے فیشن ایبل علاقوں میں عمارات و اراضیات خریدتا رہتا ہے اور اس سے ہونے والے فوائد’’ ڈی۔ کمپنی‘‘ کو پہنچتے ہیں اور دو( داؤد) عالمی دہشت گرد تنظیموں کو مالیہ فراہم کرتا ہے ۔

Home MoS Rijiju demands Pakistan 'hand over' Dawood to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں