یو این آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج بوڈو دہشت گردوں کے قتل عام کے بعد آسام میں اپنے گھر بار سے محروم ہونے والے آدی واسیوں میں گرم کپڑے اور دیگر راحتی سامان تقسیم کئے ۔ بنرجی نے کہا کہ آسام سے آئے ہوئے پناہ گزین ریاست مغربی بنگال کے مہمان ہیں ، یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، انہوں نے پناہ نہیں لی بلکہ وہ مہمانوں سے زیادہ ہیں۔ممتا نے کہا کہ ہم ان کی ذہنی حالت جانتے ہیں۔ انہوں نے مقامی افراد سے بھی ان بے گھر آسامیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا پناہ گزین اپنے گھروں کو واپس جانا نہیں چاہتے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال نے کہا کہ اس کا فیصلہ انہیں کرنا ہے ، جو واپس جانا چاہیں ان کے لئے تمام انتظام کیاجائے گا اور جو واپس نہ جانے چاہیں۔ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ ہم ان کے لئے کاغذ اور ہر ضرورت کا خیال رکھیں گے ۔ آسام سے فرار ہونے والے پناہ گزیں مغربی بنگال کے کمار گم ، کوچ بہار کے چار کیمپس میں پناہ لیے ہوئے ہیں ۔ کیمپ کے چند پناہ گزینوں نے چیف منسٹر سے ملاقات کی اور انہیں اپنا بپتا سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح بوڈو انتہا پسندوں کے حملہ میں جان بچا کر وہ بھاگ نکلے ۔ چیف منسٹر نے تقریباً ایک ہزار گرم کپڑے متاثرین میں تقسیم کئے ۔ چنگمری اور دیماپوری ہائی اسکول کے کیمپوں کا بنرجی نے دورہ کیا۔ آسام سے تقریباً ایک ہزار افراد یہاں پنا ہ لئے ہوئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے اس موقع پر کہا کہ آسا م میں قبائلیوں پر حا8لے قابل مذمت ہیں ۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ پناہ گزینوں کی مدد کریں۔ بنگال نے ہمیشہ ہی ایسے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی ہے ۔ چیف منسٹر نے جب تشدد پر قابو پانے میں مرکزی حکومت کے رول سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ہر وقت سیاست کو پسند نہیں کرتیں ۔ وہ یہاں انسانی بنیادوں پر آئی ہیں اور کوئی سیاسی تبصرہ کرنا نہیں چاہتیں ۔
Mamata meets displaced Assam Adivasis
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں