ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اور بیٹا لبنان میں گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-03

ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اور بیٹا لبنان میں گرفتار

لبنانی فوج نے اسلامی ریاست (آئی ایس) کے لیڈر ابو بکر البغدادی کی ایک اہلیہ ار بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے جو حال ہی میں شام سے سرحد پار کر کے آئے تھے ۔ یہ اطلاع فوج کے ذرائع نے دی ۔ تاہم ذرائع نے اس خاتون کا نام اور قومیت کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا جس کو انہوں نے بغدادی کی ایک اہلیہ قرار دیا ہے ۔ لبنان کے اخبار، السافر‘ نے رپورٹ دی ہے کہ فوج نے مذکورہ خاتون کو بیرونی انٹلی جنس عہدیداروں کے تعاون سے گرفتار کیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ جعلی پاسپورٹ پر سفر کررہی تھی ۔ لبنان کی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں تفتیشی ایجنسیوں کے عہدیدار اس خاتون سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ لبنانی فوج نے ملک کے اندر اسلامی ریاست کے حامیوں پر سخت کارروائی کی ہے اور انٹلیجنس سروس کے عہدیدار پڑویسی ملک شام کی سرحدوں پر سختی سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں تاکہ داعش کے انتہا پسند سرحد عبور کر کے لبنان کا رخ نہ کرسکے ۔ لبنانی سلامتی دستوں نے سرحدوں میں اپنی کارروائیوں کے دوران پچھلے چند ماہ میں متعدد مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے ۔ جن کے بارے میں شک ہے کہ وہ اسلامی ریاست کے حامی یا تربیت یافتہ ہیں۔ جرمن نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ماں اور بیٹے کو گزشتہ ہفتہ اس وقت گرفتار کیا گیا ، جب سے شام سے لبنان داخل ہورہے تھے اور اب دونوں ہی فوج کی حراست میں ہیں ۔ تاہم لبنانی فوج نے ابھی اس گرفتار پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اسلامی ریاست نے عراق اور شام کے وسیع رقبے پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے وہاں اپنی خلافت قائم کررکھی ہے۔ اخبار کے مطابق حراست می لینے کے بعد البغدادی کی اہلیہ سے لبنانی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر میں تفتیش کی جارہی ہے ۔ لبنانی سیکوریٹی حکام ، آئی ایس سے ہمدردی رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں جب کہ اس کی خفیہ ایجنسیاں سرحدی گزرگاہوں پر بہت زیادہ چوکس ہیں۔ لبنانی حکام گزشتہ چند مہینوں کے دوران ایسے درجنوں افراد کو گرفتار کرچکے ہیں جو اسلامی ریاست کا دائرہ کار لبنانی سر زمین تک وسیع کرنا چاہتے تھے ۔ کچھ عرصہ قبل شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف سر گرم النصرہ جہادی گروپ نے لبنانی سرحد کے قریب ایک قصبے پر قبضہ کرلیا تھا ۔ لبنان میں سنی عسکریت پسند متعدد حملے بھی کرچکے ہیں۔

Wife and child of Islamic State leader Baghdadi held in Lebanon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں