لکھوی کو محروس رکھنے کا سرکاری حکم معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-30

لکھوی کو محروس رکھنے کا سرکاری حکم معطل

اسلام آباد، لاہور
پی ٹی آئی
اسلام آبادہائی کورٹ نے ممبئی حملوں( 26نومبر2008کیس) کے سازشی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ۔ تاہم وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایک اور کیس میں حکومت، لکھوی کو حراست میں لے سکتی ہے ۔ اس عہدیدار نے کہا کہ جیل سے لکھوی کی رہائی پر دنیا بھر سے بالخصوص ہندوستان سے شدید تنقید کا سامناہوگا اس لئے ممکن ہے کہ حکومت پاکستان ایک دوسرے کیس میں لکھوی کو حراست میں لے جیسا کہ لشکر جھانگوی کے چیف ملک عشاق کے کیس میں کیا گیا تھا ۔‘‘ اسلام آباد ہائی کورٹ جج نور الحق قریشی نے لکھوی کے وکیل کی بحث کی سماعت کے بعد لکھوی کی حراست کو معطل کردیا ۔ وکیل استغاثہ آج سماعت کے موقع پر موجود نہیں تھا ۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ تاریخ سماعت15جنوری تک اپنا جواب داخل کردے ۔ لکھوی کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ’’ عدالت نے لکھوی کی حراست سے متعلق سرکاری اعلامیہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لکھوی کی حراست کو معطل کردیا۔‘‘ اس فیصلہ پرناراضگی کااظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے آج دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے لکھوی کے خلاف ایکشن لینے میں ناکامی پر اپنی سخت تشویش درج کروائی ۔ وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو یہ بھی یاددہانی کروائی کی پاکستان میں ہونے والے المناک واقعات کے باوجود اب بھی یہ ملک دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور مستقبل قریب میں بھی یہ صورتحال بدلنے کے امکانات نظر نہیں آتے۔ ہندوستانی حکومت نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت ممبئی دہشت گرد حملہ کے تمام ملزمین کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے اپنے وعدہ کی پابند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی حکومت نے لکھوی کی رہائی کے معاملہ کو دہلی اور اسلام آباد دونوں جگہ اٹھایا ۔ اس ملاقات کے پاکستانی ہائی کمشنر نے اس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ انہی( ہندوتانی وزارت خارجہ) سے پوچھ لیجئے ۔

Lakhvi's detention order suspended, India slams Pak

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں