شام میں کرد فورسیس کے ساتھ لڑائی میں 33 جنگجو ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

شام میں کرد فورسیس کے ساتھ لڑائی میں 33 جنگجو ہلاک

دمشق
یو این آٗی
شمالی شام کے کوبانی شہر میں کرد فورسیز کے ساتھ لڑائی میں اسلامی ریاست کے کم ازکم33جنگجو مارے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی زنہوا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کوبانی میں کل کرد پیپلز پروٹکشن یونٹ نے داعش( آئی ایس) کے ساتھ لڑائی میں33جنگجووؤں کومار گرایا ہے۔ دریں اثناء شام میں انسانی حقوق نگرانی گروپ کے ذرائع کے مطابق کوبانی میں مذکورہ یونٹ اور داعش کے درمیان لڑائی میں توپوں سے32گولے داغے گئے۔ اس کے علاوہ داعش کے جنگجوؤں نے کوبانی میں ہی عراقی پیش مرگہ کے ٹھکانوں کو بھی توپوں سے نشانہ بنایا۔ گروپ کے مطابق امریکہ کی قیادت والی فورسیز نے بھی کوبانی میں داعش کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملے کئے ہیں۔ اس دوران شام میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرہ محاذ نے بشار الاسد کی فوج کے متعدد ٹینکوں اور بکتر بندگاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق النصرہ محاذ نے گزشتہ پیرکو شمالی مغربی صوبے ادلب میں واقع وادی الضیف اور الحامد کے فوجی اڈوں پر قبضہ کیا تھا اور جمعہ کو انہوں نے فوج کے35ٹینکوں اور20بکتر بند گاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ان گاڑیوں پر گولی بارود بھی لداہواتھا ۔ آبزرویٹری نے قبل ازیں ایک اطلاع میں بتایا تھا کہ ان دونوں فوجی اڈوں پر النصرہ محاذ اور شامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں24گھنٹوں میں200افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں100سے زیادہ شامی فوجی تھے۔ النصرہ محاذ نے کم سے کم 120فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Kurdish militants kill 33 IS fighters in northern Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں