سعودی سیکوریٹی فورس کی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-21

سعودی سیکوریٹی فورس کی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک

ریاض
عرب نیوز
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں ، کو ہلاک کردیا ہے ۔ مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا واقعہ مملکت کے مشرق میں تیل کی دولت سے مالا مال العوامیہ کے علاقے میں ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک فوجی کے ممکنہ قاتلوں کو گرفتارکرنے کے لئے کارروائی کی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی کہ’’العوامیہ کے رہائشیوں کے تعاون نے سیکوریٹی اہلکار کی ہلاکت میں ملوث افراد کی نشاندہی کا مرحلہ تیزی سے مکمل پایا۔‘‘ ترجمان کے مطابق العوامیہ میں پولیس چھاپے کے وقت دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر چار دہشت گردوں سمیت مطلوبہ شخص بھی ہلاک ہوگیا جس پر سعودی سیکوریٹی اہلکار کے قتل کا شبہ کیاجارہا تھا ۔ ترجمان کے مطابق اس آپریشن میں سیکوریٹی فورسز کے اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ۔ وزارت داخلہ کسی کو مملکت اور اسکے شہریوں کی سلامتی سے کھلواڑکی اجازت نہیں دے گی ۔ انصاف اور قانون ایسے افراد کی گرفت کرے گا۔‘‘

Saudi security forces kill four 'terrorists': ministry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں