اروند کجریوال کا بزنس کلاس میں سفر - اپوزیشن کی کڑی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

اروند کجریوال کا بزنس کلاس میں سفر - اپوزیشن کی کڑی تنقید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دبئی میں ایک تہنیتی تقریب میں شرکت کے لئے کل عام آدمی سربراہ اروند کجریوال کے بزنس کلاس میں پرواز پر اپوزیشن نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کجریوال کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ تاہم اے اے پی کی جانب سے کجریوال کی مدافعت کرتے ہوئے ناقدین سے سوال کیا گیا کہ تقریب کے منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے بزنس کلاس میں سفر کرنا کیا کوئی جرم ہے ۔ سربراہ عام آدمی پارٹی دبئی اور نیویارک کے پانچ روزہ دورہ پر کل دوپہر روانہ ہوئے۔ دبئی میں ورلڈ برانڈس چوٹی کانفرنس کے دوران کجریوال کو ایشیاء کا انتہائی پرجوش و نوجوان سماجی تبدیلی لانے والا ایوارڈ پیش کیاجائے گا۔ وہ ابو ظہبی میں انسٹی ٹیوٹ آف چاٹرڈاکاؤنٹنٹس آف انڈیا( آئی سی اے آئی) کی شاخ کے ارکان کو مخاطب کریں گے۔ بعد اازاں وہ نیویارک کو روانہ ہوں گے جہاں وہ باوقار کولمبیائی یونیورسٹی میں خطاب دیں گے اور اپنی پارٹی کے حامیوں کے ساتھ ضیافت میں شرکت کریں گے ۔ سابق سرکاری عہدیدار کجریوال اپنی سادہ طرز زندگی کے لئے مشہور ہیں حتی کہ بحیثیت چیف منسٹر دہلی انہوں نے اپنی ذاتی ویاگن آر کار میں سفر کو ترجیح دی اور سرکاری قیامگاہ کے لئے ایک فلیٹ میں فروکش رہے ۔ کجریوال کو نشانہ تنقید ب ناتے ہوئے مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی نے کہا کہ جب انہوں نے دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ میں سابق چیف منسٹر دہلی سے ملاقتا کی تو وہ پولیس ملازمین کے گھیرے میں تھے ۔ روڈی نے مزید کہا کہ انہیں کجریوال کے ساتھ تصویر کشی کا اعزا ز حاصل ہوا اور ان سے کہا کہ آپ ایک عام آدمی ہیں لیکن آپ کو60سے زیادہ پولیس اہلکار گھیرے ہوئے ہیں ۔

Kejriwal flies in business class to Dubai, faces flak from opposition parties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں