پنجاب میں آنکھوں کے ناکام آپریشن سے 60 افراد بینائی سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

پنجاب میں آنکھوں کے ناکام آپریشن سے 60 افراد بینائی سے محروم

گرداسپور ، نئی دہلی
پی ٹی آئی
پنجاب میں موتیا کے اناڑی پن سے کئے گئے آپریشن کے نتیجہ میں کم از کم60افراد بینائی سے محروم ہوگئے جن میں ضعیف مردو خواتین بھی شامل ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایک خانگی ہسپتال اور متھرا میں قائم این جی او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مرکز نے بھی واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ گرداسپور کے ڈپٹی کمشنر ابھینو تریکھا نے بتایا کہ جالندھر میں ایک آر آئی کیر سنٹر کے ڈاکٹر وویک ارورا کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کیمپ آرگنائزر رمنجیت سنگھ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ خانگی ہسپتال اور این جی او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مریضوں کے بارے میں متضاد اطلاعات مل رہی ہیں۔ تریکھا نے بتایا کہ تقریباً130افراد نے پنجاب میں چار مختلف مقامات پر گزشتہ چار دن کے دوران آنکھوں کا آپریشن کروایا ، جن میں سے24افراد بینائی سے محروم ہوگئے ۔ ان میں 23کا تعلق امرتسر سے اور ایک کا گرداسپور سے ہے۔ سیول سرجن امرتسر راجیو بھلا نے کل ایک بیان میں کہا کہ آنکھوں کا آپریشن انتہائی غیر صحت بخش حالات میں کیا گیا جس میں تمام60مریض مستقل طورپر بینائی سے محروم ہوگئے ۔ این جی او نے31اکتوبر کو گرداسپور میں 2نومبر کو ٹانڈا اور ہوشیار پور میں اور 3نومبر کو ڈیرا بانا نک اور گرداسپور میں اور4نومبر کو امرتسر میں آئی کیمپ منعقد کئے تھے۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے نئی دہلی میں صحافیوں سے کہا کہ ہم نے حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ ریاستی حکومت نے ہم سے کہا ہے کہ کیمپ کسی این جی او کی جانب سے منعقد کئے گئے تھے ۔جس نے ریاستی حکومت سے اجازت طلب نہیں کی تھی چنانچہ ہمیں تفصیلات کا انتظار ہے ۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کہ چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور میں گزشتہ ماہ ہی مانع حمل آپریشن کے کیمپ میں ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے 13خواتین فوت ہوگئیں ۔ اسی دوران چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے اناڑی آپریشنوں کی اعلیٰ سطحٰ تحقیققات کا حکم دے دیا اور سیول سرجنوں کی اجازت حاصل کئے بغیر کسی بھی قسم کے ہیلتھ کیمپ منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی۔

60 left blind after botched cataract surgeries in Punjab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں