اورنگ آباد دہشت گردانہ حملہ کیس - سرکاری گواہ کا جھوٹ پکڑا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

اورنگ آباد دہشت گردانہ حملہ کیس - سرکاری گواہ کا جھوٹ پکڑا گیا

ممبئی
یو این آئی
مہاراشٹرا میں سال2006کے وسط میں مہاراشٹرا میں ہوئے ایک دہشت گردانہ واقعہ اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں آج استغاثہ کی جانب سے عدالت میں بطور سرکاری گواہ طلب کئے گئے ایک پنچ کے جھوٹ کا بھانڈا اس وقت پھوٹ گیا جب جمعیۃ علماء مہاراشٹرا(ارشد مدنی) کے وکیل عبدالوہاب خان نے عدالت میں ایک دستاویز داخل کی جس میں یہ درج تھا کہ گواہ نے ایک دوسرے معاملے میں گواہی دیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اسے اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے کے بارے میں کوئی علم نہیں ۃے اور اس نے اس طرح کے کسی بھی معاملے میں پنچ کا کردار ادا نہیں کیا ہے خصوصی مکوکا عدالت کے جج جی ٹی قادری نے دفاعی وکیل کی جانب سے داخل کئے گئے دستاویزات کو اپنے ریکارڈ میں لیتے ہوئے سرکاری گواہ پریتم پردیپ مہاترے کو حکم دیا کہ وہ دفاعی وکیل کے اس تعلق سے پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دے حالانکہ سرکاری وکیل وبھئے بگاڑے نے اعتراض کیا کہ سرکاری گواہ سے اونگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے کے تعلق سے ہی سوال و جواب کیا جائے جسے خصوصی جج نے مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ سرکاری گواہ پرتم پردیپ مہاترے نے 7/11ممبئی لوک ٹرین بم دھماکے میں14دسمبر2012ء کو خصوصی مکوکا جج وائی ڈی شندے کے روبرو گواہی دیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ اس نے اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں پنچ کا کردار ادا نہیں کیا تھا، آج عدالت میں دفاعی وکلاء نے لوکل ٹرین بم دھماکے معاملے میں اس کے ذریعہ دی گئی گواہی کی نقل پیش کی اور عدالت کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ پنچ گواہ اے ٹی ایس کا ریگولر پنچ اور اس کا کام ہی اے ٹی ایس کے لئے پنچ گری کرنا ہے ۔ سرکاری گواہ نے متذکرہ معاملے میں دوران گواہی یہ بھی کہا تھا کہ اس نے اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں کسی بھی پنچ نامہ پر دستخط نہیں کی تھی جب کہ دو پنچ ناموں پر اس کی دستخط موجود ہیں جسے اس نے سرکاری وکیل کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پہچانا تھا۔

Aurangabad terror attack case Prosecution witness lie

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں