10 تا 15 سالہ وفاقی منصوبہ ڈھانچہ تشکیل دیا جائے - تلنگانہ وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-08

10 تا 15 سالہ وفاقی منصوبہ ڈھانچہ تشکیل دیا جائے - تلنگانہ وزیر اعلیٰ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ نے مرکز کو مشورہ دیا کہ موجودہ پنج سالہ منصوبہ کے بجائے10تا15سالہ منصوبے کو تیارکیاجانا چاہئے اور متحدہ وفاقیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام ریاستوں کو ایک ساتھ منصوبہ بندی میں شامل کیاجانا چاہئے ۔ نئی دہلی میں وزیر اعظم کی جانب سے طلب کردہ چیف منسٹروں کی کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے مشورہ دیا کہ اس کے علاوہ ترقیاتی نشانوں کو مکمل کرنے کے لئے سالانہ منصوبے تیار کئے جانے چاہئے ۔ منصوبہ بندی کمیشن کو برخواست کرنے اور اس کی جگہ نئی تنظیم کی تشکیل کے لئے مشاورت کرنے وزیر اعظم نے چیف منسٹروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ چندر شیکھر راؤ نے ہندی میں تقریر کی ۔ اس سے وزیر اعظم متاثرہوئے اور دوسرے اجلاس میں انہیں اپنے بازو کی نشست پیش کیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے متبادل پیش کرتے ہوئے کہا کہ پلاننگ کمیشن کے بجائے ایک ایسی تنظیم تشکیل کرنے کا مشورہ دیا جیسا آندھرا پردیش میں تیار کی اگیا ہے ۔ مناور ، مناپنالکا( ہمارا گاؤں ، ہمارا منصوبہ) ۔چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ تا حال کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں تھا کہ چیف منسٹرس اپنے منصوبوں کو پرزور انداز میں پیش کرسکیں ۔ ضرورت اس بات کی تھی کہ قومی سطح پر چیف منسٹروں کو وقفہ وقفہ سے ترقیاتی پروگراموں کی تجاویز پیش کرنے کا موقع حاصل ہوتا ۔ باہمی وفاقیت کے لئے یہ ضروری ہے ۔
پر اثر تبادلہ خیال اور موثر ترقی کے لئے وزیر اعظم کی قیادت میں چیف منسٹروں کا خیالات کا اظہار کرنا بطور ٹیم انڈیا اور اہم فیصلے جو ملک کو در پیش رہتے ہیں اسے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہوتی ہے ۔ بعض ریاستوں کے خصوصی مسائل ہوتے ہیں جیسے گنگا ایکشن پلان اور بائیں بازو کی انتہا پسندی ،ان ریاستوں کے متعلقہ چیف منسٹروں کے زیلی گروپس تشکیل دئیے جانے چاہئے ۔ انہوں نے ایک اسپیشل سکریٹریٹ کی تشکیل کا بھی مشورہ دیا جس میں ہر چیف منسٹرکو شامل کیا جانا چاہئے تاکہ ٹیم انڈیا کی مدد کی جاسکے ۔ تھنک ٹینک کو چیف منسٹروں اور دیگر ماہرین کی وقفہ وقفہ سے مشورے حاصل کرنا چاہئے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پلاننگ کمیشن اپنی افادیت کھوچکا تھا۔ مجوزہ کونسل جو چیف منسٹروں پر مشتمل ہوں اور جس کی قیادت وزیر اعظم کریں اس کا خیر مقدم کیاجانا چاہئے ۔ کے سی آر نے کہاکہ نئی ریاست تلنگانہ نے اپنا منصوبہ اسکیم پہلے ہی شروع کردی ہے تاکہ نظم و نسق عوام کی دہلیز تک پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بین ریاستی اختلافات بڑھتے جارہے ہیں اور متوازن ترقیات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سالانہ منصوبہ جو مرکز سے کیاجاتا ہے اسے برخواست کیاجانا چاہئے ۔

KCR supports replacement of Planning Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں