قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیم کے چیرمین جسٹس سہیل اعجاز صدیقی سبکدوش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-19

قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیم کے چیرمین جسٹس سہیل اعجاز صدیقی سبکدوش

نئی دہلی
یو این آئی
جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جامعہ ہمدرد اور مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو اقلیتی کردار دلانے والے قومی و ملی محسن جسٹس سہیل صدیقی اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے مرکزی قومی کمیشن کے سربراہ کے عہدے سے کل ریٹائر ہوگئے ۔ اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے مرکزی قومی کمیشن کا قیام جس پارلیمانی ایکٹ کے تحت2005میں عمل میں آیا تھا اس ایکٹ کے مرتب بھی جسٹس صدیقی تھے۔ انہوں نے دس برسوں تک اس ادارے کی سربراہی کی اور اس دوران سیکڑوں تعلیمی اداروں کو اقلیتی کردارعطاکیا۔
مسلمانوں، مسیحیوں ، سکھوں ، بودھوں اور دیگر اقلیتی طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ سرگرم رہنے والے جسٹس صدیقی نے لڑکیوں کی تعلیم کی عصری حیثیت کا پتہ لگانے کے لئے بھی ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ اس کمیٹی نے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اعداد و شمار کو ہر لحاظ سے اب ڈیٹ کیا ہے۔ جوڈیشیل سروس کے ساتھ1962میں اپنا کیریر شروع کرنے والے جسٹس صدیقی قبل ازیں ریلوے کے چیئرمین بھی رہے ۔ اردو کے تمام بڑے رسالوں میں ان کے افسانے شائع ہوتے رہے۔ ان کے افسانوں کا مجموعہ وینس کا پھول بھی شائع ہوچکا ہے ۔ ان افسانوں کا ہندی ترجمہ دہلی کی ہندی اکیڈمی نے شائع کیا تھا۔ جسٹس صدیقی مولانا آزاد ایوارڈ ، یوسف قیصر ایوارڈ ، اور فرینڈ شپ ایوارڈ سمیت کئی اعزازات سے بھی نوازے جاچکے ہیں ۔

Justice Mohammad Suhail Ejaz Siddiqui, chairman National Commission for Minority Education retired

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں