جمعیت علماء مہاراشٹرا نے دہشت گردوں سے تعلقات رکھنے کا الزام مسترد کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-14

جمعیت علماء مہاراشٹرا نے دہشت گردوں سے تعلقات رکھنے کا الزام مسترد کر دیا

ممبئی
یو این آئی
جمعیت علماء مہاراشٹرا نے دہشت گردوں سے تعلقات رکھنے سے متعلق بی جے پی کے الزامات کو مسترد کردیا ، جمعیۃ کے جنر سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل مہاراشترا اسمبلی میں چیف منسٹر نے جمعیۃ علماء مہاراشٹرا اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا جو اعلان کیا ہے اس کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹرا ہر طرح سے تیار ہے۔ سکریٹری جمعیت علماء(ارشد مدنی) مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء کے اغراض و مقاصد اور قومی یکجہتی، باہمی رواداری اور بلا تفریق مذہب و ملت اس کی خدمات ایک کھلی کتاب کی طرح ملک کے سامنے ہیں۔ جمعیت علماء مساجد میں مسلمانوں سے مظلوموں اور غریبوں کی امداد کے لئے درخواست کرتی ہے اور مخیر حضرات اپنی زکوۃ ، صدقات و عطیات کی رقومات سے تنظیم کا تعاون کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعت علماء اور اس کے ذمہ داروں کا کسی بھی طرح کا کوئی تعلق کسی بھی انڈرورلڈ سے نہیں ہے ۔ چیف منسٹر شوق سے ہماری تحقیقات کروائیں ، لیکن ہمارا یہ بھی مطالبہ کے فرقہ پرست تنظیموں کی بھی تحقیقات کرائیں کہ ان کے پاس رقومات کہاں کہاں سے آتی ہیں اور کہاں کہاں خرچ ہوتی ہیں اور ان کے تعلقات کن کن لوگوں سے ہیں۔ ہمیں نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک و قوم کی محافظ تنظیم جمعیۃ علماء ہند جس کی فکر حضرت شاہ ولی اللہ محد ث دہلوی اور جس کی تربیت حضڑت شاہ عبدالعزیز نے کی اور شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی اور ان کے جانشین حضرت شیخ الاسلام اور دیگر اکابر جمعیت علماء ہند نے کی یہ وقت کی ستم ظریفی ہی ہے کہ آج اس تنظیم کو جس نے گاندھی جی کو مہاتما کا خطاب دلایا اس کو طرح نشانہ بنایاجارہا ہے اور ناتھورا رام گوڈسے سے جس نے گاندھی جی کو قتل کیا اسے محب وطن قرار دیا جارہا ہے، یہ پہلو نہایت خطرناک ہے ۔ مولانا نے مزید کہا کہ ناظم جمعیت نے یہ بھی کہا کہ جمعیت علماء مہاراشٹرا مظلوموں کو یہ یقین دلارہی ہے کہ وہ حسب سابق مظلوموں کی مدد کرتی رہے گی ۔ ہم ان تمام جماعتوں ، تنظیموں اور افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جمعیت علماء کے خلاف زہر افشانی سے دل بر داشتہ ہوکر اپنا سخت احتجاج درج کرایا اور جمعیۃ علماء کو یہ یقین دلایا کہ ہو ہر موڑ پر جمعیت علماء کے دوش بدوش کھڑے رہیں گے ۔

Jamiat Ulema of Maharashtra ties with terrorists rejected

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں