انٹرمیڈیٹ امتحانات - آندھرا اور رتلنگانہ کے درمیان تنازعہ کی یکسوئی جلد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

انٹرمیڈیٹ امتحانات - آندھرا اور رتلنگانہ کے درمیان تنازعہ کی یکسوئی جلد

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے امید ظاہر کی ہے کہ انٹر میڈیٹ امتحان منعقد کرنے کے سلسلہ میں دونوں ریاستوں کے درمیان اٹھے تنازعہ کو جلد ہی حل کرلیاجائے گا۔ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم اور تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن علیحدہ طور پر تشکیل دیتے ہوئے تلنگانہ نے اپنے طور پر ریاست تلنگانہ کے طلبہ کے لئے انٹر میڈیٹ امتحان منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ حکومت آندھرا پردیش دونوں ریاستوں کی جانب سے مشترکہ طور پر امتحان منعقد کرنے کے حق میں ہے۔ اس سلسلہ میں گورنر نے دونوں ریاستوں کے وزرائے تعلیم کے ساتھ میٹنگ بھی منعقد کی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔گورنر نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ مسئلہ جلد ہی حل کرلیاجائے گا انہوں نے تاہم کہا کہ کوئی بھی مسئلہ راتوں رات حل نہیں کیاجاسکتا ۔ اس مسئلہ کے سبب طلبہ کو ہورہی پریشانی پر دونوں ریاستوں سے دوبارہ بات چیت کی جائے گی اور اس بات کویقینی بنایاجائے گا کہ طلبہ کے مفادات کا تحفظ کیاجائے ۔ گورنر نے اس امیدکا اظہار کیا کہ چونکہ طلبہ کا مستقبل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ایسے میں اس مسئلہ کی یکسوئی ہوجائے گی ۔ گورنر کا یہ بیان اس لئے اہمیت کا حامل ہوگیاہے کیونکہ دونوں ریاستوں کے درمیان اس مسئلہ پر کل ہوئی بات چیت غیرمختتم رہی ۔ تاہم گورنراس مسئلہ کی مناسب یکسوئی کی امید رکھتے ہیں۔ اگرچیکہ صورتحال میں اب تککہ کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی ہے۔ راج بھون میں منگل کے روز دونوں ریاستو ں کے چیف سکریٹریز کے درمیان ہوئی بات چیت اور موقف سے گورنر غیر مطمئن ہے تاہم انہوں نے آئندہ دو دنوں میں اس مسئلہ کے مناسب حل کے ساتھ ان سے رجوع ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ اسی دوران تلنگانہ کے وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی نے انٹر میڈیٹ کے مشترکہ امتحانات کے امکان کومسترد کردیا ہے ۔جب کہ آندھرا پردیش کے وزیر فروغ انسانی وسائل جی سرینواس اور راؤ دونوں ریاستوں کے طلبہ کے لئے انٹر میڈیٹ کے مشترکہ امتحانات کے سلسلہ میں پر امید ہیں اور انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ امتحانات مشترکہ طور پر منعقدہوں گے ۔ جب کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ جگدیش ریڈی نے اس ریمارک کو مسترد کردیا اور کہا کہ ہم آندھرا کے ساتھ نہیں جائیں گے ۔ جگدیش ریڈی نے آج سکریٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست خود کا بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن محکمہ رکھتی ہے اور اسے امتحانات منعقد کرنے کیلئے درکار انفرسٹرکچر ، فیکلٹیس اور اسٹاف کی سہولت حاصل ہے ۔ ایسی صورت میں حکومت ، آندھرا پردیش حکومت کے ساتھ مشترکہ امتحانات کے انعقاد کے لئے رضا مند نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا فیصلہ تلنگانہ طلبہ کے مفاد میں ہے ۔

Intermediate Exams - dispute between Andhra and Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں