انتہا پسند تنظیموں کا ہند و پاک جھڑپ کا سبب بننے کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

انتہا پسند تنظیموں کا ہند و پاک جھڑپ کا سبب بننے کا اندیشہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کو سر زمین پاکستان پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لئے حکومت پر دباؤ جاری رکھنا چاہئے۔ پنٹگان کے ایک اعلی کمانڈرنے انتہا پسند تنظیموں کے سبب ایک اور ہند۔ پاک جنگ سے متعلق تشویش کااظہار کرتے ہوئے یہ تجویز پیش کی ۔اڈمیرل ہیری ہیر سل نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سر زمین پر موجود انتہا پسند تنظیموں کے خلاف موثر کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے امریکی دباؤ کا جاری رہنا ضروری ہے ۔ اندرون پاکستانی سرحدات کئی انتہا پسند تنظیمیں سر گرم ہیں ۔ ہبریس نے یہ بھی کہا کہ عہدہ وزارت عظمیٰ پر نریندرمودی کے انتخاب سے یہ امید کی جاتی ہے کہ ہند۔ پاک تعلقات میں بہتری ضرو ر آئے گی ۔ تاہم ہنوز دلی دوراست ۔ دونوں ممالک کے درمیان عناد عدم اعتماد اور جھڑپوں کی پرانی تاریخ ہے ۔ تشدد میں ملوث انتہا پسند تنظیموں کی سر گرمیوں سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی ہے ۔ جس میں اکثر اضافہ ہونے لگتا ہے ۔ ایسی تنظیمیں فوجی جھڑپوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ ہمیں تشویش اس سبب سے بھی ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک نیو کلیر اسلحہ کے حامل ہیں اور ان کے درمیان جھڑپوں کے نتائج تباہ کن ثابت ہوں گے ۔ ہند۔ پاک مذاکرات معطل ہیں اور مستقبل قریب میں بنیادی سیکوریٹی مسائل اور علاقائی تنازعات کے حل کی جانب پیشقدمی کے آثار نظر نہیں آتے ۔ ہیریس نے کہاکہ کوئی بھی فریق سیاسی سطح پر متفقہ رعایت دینے کے موقف میں نہیں جب کہ دونوں ہی ممالک اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ حصول قومی مفادات کے لئے علاقائی استحکام اولین شرط ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں