ہندوستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ خوشگوار تعلقات جاری رہیں گے - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

ہندوستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ خوشگوار تعلقات جاری رہیں گے - صدر جمہوریہ

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اپنے دوست ملک متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کی کوششوں میں ایک معاون رفیق کا کردار ادا کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی پیہم کوششیں جاری رکھے گا ۔ ان خیالات کااظہار آج متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے43ویں قومی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندرمودی نے اپنے پیغامات میں کیا اور یہ توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزید وسیع ہوں گے ۔ واضح رہے کہ کل رات یہاں یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مذکورہ رہنماؤں کے پیغامات پڑھے گئے ۔ وزیر مملکت برائے اقلیتی امور اور وزیر برائے پارلیمانی امور مختاس عباس نقوی مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں شریک تھے ۔ اس موقع پر بڑی تعدا د میں سفارتکار ، سیاستداں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے ۔
پرنب مکھرجی نے امارات کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد المکتون کے نام پیغام میں کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی پر شاداں ہیں اور اس کے قابل اعتماد رفیق کے طور پربرقرار رہنے کے لئے پابند عہد ہیں ۔ مجھے اطمینان ہے کہ مختلف شعبوں میں ہمارے دو طرفہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزید وسیع و مضبوط ہوں گے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آنے والے برسوں میں امارات کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے تئیں پابند عہد ہیں۔

Confident India-UAE ties will improve: President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں