پڑوسی ملک چین کے ساتھ امکانی جنگ سے نمٹنے فوج کی تیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-28

پڑوسی ملک چین کے ساتھ امکانی جنگ سے نمٹنے فوج کی تیاری

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستانی فوج نے واضح طور پر اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل کی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کررہی ہے اور اسے اندیشہ ہے کہ مشرقی پڑوسی ملک چین مزید جارحیت اختیار کرے گا ۔ وائس چیف آف اآرمی اسٹاف لیفٹننٹ جنرل فلپ کمپوز نے پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ15سال کے دوران امکانی خطرات کے تجزیے میں یہ پیش قیاسی کی گئی کہ چین مزید جارحانہ رخ اختیار کرسکتا ہے ۔ وزارت دفاع کے نمائندوں کی زبانی شہادت کے دوران کمیٹی نے یہ جاننے سے گہری دلچسپی ظاہر کی کہ ماؤنٹین اسٹرائیک کارپس کا کیا موقف ہے، جسے پڑوسی ممالک سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔ کمیٹی کے ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل مپوز نے کہا کہ ہم نے اپنے15سالہ منصوبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی ماؤنٹین کارپس کے قیام کا مطالبہ کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئندہ15سال کے دوران امکانی خطرات کا تجزیہ کیا اور اسی دوران اس بات کی پیش قیاسی کی گئی کہ وہ(چین) پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازعات کی یکسوئی میں جس طرح جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے، اس کے پیش نظر ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ہم اس کے مخالف اور جارح بن جانے کی صورت میں خطرہ سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہیں ۔ واضح رہے کہ ہندوستان کا چین کے ساتھ بحری و بری سرحدوں پر تنازعہ چلا آرہا ہے ۔

Indian Military ready for war against China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں