داعش ٹوئٹر اکاؤنٹ کارندہ مہدی مسرور بشواس پانچ دن کے لئے پولیس تحویل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-15

داعش ٹوئٹر اکاؤنٹ کارندہ مہدی مسرور بشواس پانچ دن کے لئے پولیس تحویل

بنگلور
پی ٹی آئی
بااثر موافق دولت اسلامیہ (اسلامک اسٹیٹ) ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مبینہ کارندے مہدی مسرور بشواس کو پا نچ دن کے لئے پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔ ڈی سی پی کرائم ابھیشیک گویل نے کہا کہ دہلی سی سی بی پولیس کو مہدی مسرور بشواس کی پولیس تحویل حاصل ہوئی ہے ۔ مہدی کو گزشتہ رات مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا تھا ۔ پولیس نے کل کہا تھا کہ24سالہ بشواس نے’’اعتراف‘‘ کیا کہ وہ موافق جہاد ٹوئیٹر@ShamiWitnessکی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھا۔ یہ ٹوئٹر آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے والے نئے عسکریت پسندوں کو اطلاعات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ رہا۔ مہدی مسرور کو تعزیرات ہند کی دفعہ39,18,125اور66کے تحت گرفتار کیا گیا ۔ یہ دفعات حکومت ہند کے خلاف جنگ ، غیر قانونی سرگرمیاں اور انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق ہیں۔دریں اثناء ابھیشیک گویل کوبشواس کی گرفتاری کے سلسلہ میں ان کے ٹوئٹر کے جواب میں دھمکی آمیز پیغام وصول ہوا ، جس میں کہا گیا کہ ہم ا پنے بھائی کو آپ کے ہاتھوں نہیں چھوڑیں گے ، ہمارے رد عمل کا انتظار کیجئے ۔ اس دھمکی کے جواب میں گویل نے کہا کہ وہ اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں ۔ بنگلور میں آئی ایس آئی ایس@ShamiWitnessکی موجودگی سے قابل اعتماد انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر سٹی پولیس نے ایک خصوصی تیم تشکیل دی تھی جس نے کل مسرور کو اس کے کرایہ کے روم سے گرفتار کیا ۔ بنگلور پولیس نے مہدی کی تلاش اس وقت شروع کی تھی جب برطانیہ کے چینل4نیوز نے ٹوئٹر اکاؤنٹر ہولڈر کے تعلق سے ایک خبر نشر کیا تھا ۔ دریں اثناء حکومت نے کہا کہ عاصم عمر اور اسامہ محمود بر صغیر ہ ند میں القاعدہ کے نئے کارندے ہیں، تاہم یہ کہا گیا کہ ایسی کوئی انٹلی جنس اطلاعات نہیں ہیں جس کے ذریعہ کہاجاسکتا ہے کہ القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گروپس ہندوستانی شہروں بشمول بنگلور کو نشانہ بنانے کے لئے کام کررہے ہیں ۔

ISIS Twitter account handler remanded to 5-day police custody

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں