حیدرآباد میں اسمارٹ سٹی قائم کرنے دوبئی کے سرمایہ داروں کی دلچسپی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-15

حیدرآباد میں اسمارٹ سٹی قائم کرنے دوبئی کے سرمایہ داروں کی دلچسپی

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی میسٹر کے ٹی آر نے اتوار کو دوبئی میں اسمارٹ سٹی کا معائنہ کیا اور وہاں کے سرمایہ کاروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دی ۔ وزیر کے ساتھ اسپیشل سکریٹری صنعت کے پردیپ چندرا ، منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹکچر کارپوریشن جیئش رنجن نے کمشنر انڈسٹریز بھی ہیں اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرس اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری(FICCI) نے چیف اکزیکٹیو آفیسر اسمارٹ سٹی دوبئی عبداللطیف المولا اور منیجنگ ڈائرکٹر ہاجو جارک سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں حیدرآباد میں دوبئی کی اسمارٹ سٹی کے تعاون سے اسمارٹ سٹی قائم کرنے کے تعلق سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ جو انفارمیشن ٹکنالوجی اور انوسٹمنٹ ریجن کے پراجکٹ کا ایک حصہ ہوگا۔ دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے عبداللہ لطیف مولا نے مزید بات چیت کے لئے آئندہ ہفتہ حیدرآباد کا دورہ کرنے کافیصلہ کیا ۔ اسمارٹ سٹی دوبئی میں رہائشی علاقہ ، آئی ٹی کمپنیز ، کمرشیل دفاتر موجود ہے جہاں کام کرنے والوں کے لئے تمام سہولتیں حاصل ہے اور معیار زندگی انتہائی اعلیٰ درجہ کی ہے اور کام کے لئے انتہائی اعلیٰ ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے ۔ اسمارٹ سٹی دوبئی سے پارٹنر شپ کے ذریعہ کوچی میں250ایکر اپر قائم کیا ہے۔ اسمارٹ سٹی دوبئی آئندہ8سال میں کوچی میں4000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ بعد ازان فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سرمایہ کاروں کا ایک اجلاس ہوٹل کراونی پلازہ دوبئی میں منعقد ہوا جس میں100سرمایہ کاروں نے حصہ لیا ۔ وزیر کے ٹی راما راؤ اور تلنگانہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ حال ہی میں تلنگانہ کی جانب سے اعلان کردہ صنعتی پالیسی کو پیش کیا گیا جس میں اراضی کی موجودگی، تیز رفتار پراجکٹوں کی منظوری اور دوسری ترغیبات کو اجاگر کیا گیا ۔ سرمایہ کاروں نے صنعتوں کے قیام کے مختلف مواقع سے متعلق سوالات کیے بالخصوص پارچہ فوڈ پراسسنگ ، مادنی، بائیو ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ، صنعتی پارکس اور ٹاؤن شپس کے بارے میں دریافت کیا گیا تھا ۔ سرمایہ کاروں کا اجلاس انڈین بزنس اینڈ پورفیشنل کونسل دوبئی اور دوبئی میں ہندوستانی قونصل کی صدر اور ہندوستانی قونصل انیتا، نندنی بھی موجود تھی۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ سہ روزہ دورہ دوبئی کے بعد15دسمبر کو حیدرآباد واپس ہوں گے ۔ وہاں وہ تلنگانہ کے ملازمی کے مسائل کا بھی جائزہ لیں گے ۔

Dubai keen to develop Hyderabad as smart city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں