مولانا آزاد نجمہ ہبت اللہ فوٹو تنازعہ - سی بی آئی کو 3 دن کی مہلت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-17

مولانا آزاد نجمہ ہبت اللہ فوٹو تنازعہ - سی بی آئی کو 3 دن کی مہلت

نئی دہلی
آئی اے این ایس
مولانا ابوالکلام آزاد اور مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ کی ایک فوٹو کے بارے میں جو مبینہ طور پر جوڑ توڑ کے ذریعہ بنائی گئی ہے ۔ موقف رپورٹ داخل کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ نے آج سی بی آئی کو3روز کا وقت دیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے داخل کردہ ایک درخواست پر ہائی کورٹ نے یہ ہدایت دی ہے ۔ یہ درخواست، مولانا آزاد ک پوتر بھتیجہ فیروز بخت احمد نے داخل کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ فوٹو میں جوڑ توڑ نجمہ ہبت اللہ کی ایما پر کیا گیا ۔ یہ فوٹو اس وقت کی ہے جب نجمہ ہبت اللہ ، انڈین کونسل برائے تہذیب تعلقات کی صدر نشین تھیں ۔ جسٹس ویبھو بکھرونے19دسمبر تک سی بی آئی سے جواب طلب کیا ہے ۔ کیونکہ سی بی آئی آج داخل کرنے سے قاصر رہی تھی اور اس نے مزید وقت طلب کیا۔ فوٹو ایک کتاب میں کونسل نے2005میں شائع کی تھی ۔ بتایاجاتا ہے کہ اس کتاب میں مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی کے واقعات1888تا1958کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

HC seeks CBI response on Azad-Najma Heptulla 'morphed' photo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں